Type to search

ٹی وی اور فلم

بھول بھولیا 2 میں کیارا اڈوانی کا فرسٹ لک جاری

کیارا اڈوانی بھول بھولیا

فلمی ڈسک، 22 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2007 میں آئی فلم بھول بھولیا کے سیکوئل بھول بھولیا 2 جلد ریلیز ہونے والی ہے، اس فلم میں کام کررہی اداکارہ کیارا اڈوانی کا لک آوٹ ہوگیا ہے، پوسٹر میں ڈری ہوئی کیارا اڈوانی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھایا گیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

 

کیارا اڈوانی نے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے، میٹ ریت، بے وقوف مت بنو- وہ اتنی پیاری نہیں ہے، فلم میں کارتیک آریان لیڈ رول میں ہے- اسکے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے، بھول بھولیا کی دنیا میں آپ کا استقبال ہے- @kiaraaliaadvani ملیے روح بابا کی ریت سے-

فلم بھول بھولیا 2 سال پہلے 2007 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار اور ودیا بالن اہم رول میں تھے- چہارشنبہ کو کاتیک آریان نے بھی فلم سے اپنا فرسٹ لک شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا،
#RoohBaba
آرہا ہے- بھول بھولیا 2 کی ہدایت انیس بزمی نے کی ہے اور اسکے مشترکہ پروڈیوس بھوشن کمار، کرشن کمار، مراد کھیتانی اور انجم کھیتانی ہے- فلم میں کارتیک آریان، تبو، کیارا اڈوانی اور راجپال یادو لیڈ رول میں ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

 

بتادیں کہ فلم بھول بھولیا 2 اسی سال 20 مئی 2022 کو ریلیز ہوگی۔ اس سے قبل، بھول بھولیا 2 ، 19 نومبر 2021 کو ریلیز ہونے والی تھی۔ لیکن وبائی امراض کی وجہ سے شوٹنگ روک کر دوبارہ شروع کی گئی۔ اب یہ فلم مئی میں ریلیز ہوگی۔ بھول بھولیا 2 کی یہ تیسری ریلیز تاریخ ہے۔

Tags:

You Might also Like