Type to search

ٹی وی اور فلم

ورون دھون اور کیارا اڈوانی کی فلم جگ جگ جیو، اگلے سال جون میں ہوگی ریلیز

فلم جگ جگ جیو

فلمی ڈسک، 21 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم اسٹار ورون دھون اور کیارا اڈوانی اسٹارر فلم جگ جگ جیو کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کرن جوہر کے پروڈکشن بینر دھرما کے تحت بننے والی اس فلم کے میکرس اگلے سال جون کے مہینے میں ریلیز کریں گے۔

طویل انتظار کے بعد اب بالی ووڈ انڈسٹری کی رونق بڑھ گئی ہے۔ کورونا وبا کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری کی ٹرین ایک بار پھر پٹری پر آ گئی ہے۔ اب ایک کے بعد ایک فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

مشہور بالی ووڈ پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ‘جگ جگ جیو’ کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

اس فلم کی ریلیز تاریخ کی معلومات ایک زبردست پرومو کے ذریعہ دی۔ ورون دھون اور کیارا اڈوانی اسٹارر اس فلم میں اداکارہ نیتو کپور اور انیل کپور بھی اہم رول میں ہے۔

 

اس فلم کو میکرس اگلے سال 24 جون 2022 کو ریلیز کرنے والے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار راج مہتا ہے۔ اور فلم کو ہیرو کرن یش جوہر، کرن جوہر اور اپروا مہتا کررہے ہیں۔

فلم جگ جگ جیو’ کے اعلان کے ساتھ ہی یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس فلم کی کہانی محبت، شادی اور خاندان کے گرد بنی ہے۔

 

فلم جگ جگ جیو میں نیتو کپور، انیل کپور اور یوٹیوبر پراجکتا کولی اہم کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کی اسٹار کاسٹ نے کچھ دن پہلے ہی شوٹنگ مکمل کی۔ فلم کی شوٹنگ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔

سامنے آئی تصویروں میں ورون دھون اور کیارا اڈوانی دولہا اور دلہن کے لباس میں نظر آرہے ہیں۔

 

لال رنگ کے جوڑے میں کیارا اڈوانی بے حد ہی خوبصورت لگ رہی ہے۔ تو وہیں کریم کلر کی شیروانی میں ورون دھون اسٹائلش نظر آرہے ہیں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کرن جوہر نے لکھا، ‘خاندان کے جیسا کچھ نہیں ہے اور یہ میں نے ہمیشہ سے مانتا ہوں۔ ہمیں اسکا جشن منانا چاہیئے۔ جگ جگ جیو خاندان کا جشن ہے۔ یہ فلم 24 جون 2022 کو آپ کے قریبی سینما گھروں میں آئیں گی۔

بتادیں کہ شاہد کپور کے ساتھ فلم کبیر سنگھ میں کام کرچکی اداکارہ کیارا اڈوانی جلد ہی بھوی پیڈنیکر ، وکی کوشل ایک ساتھ فلم گووندا میرا نام میں نظر آنے والی ہے-

فلم گووندا میرا نام کو کرن جوہر کے پروڈکشن کی فلم ہے جسے ششانک کھیتان ڈائریکٹ کررہے ہیں- اس فلم کا اعلان سوشل میڈیا پر کردیا گیا ہے- یہ فلم 10 جون 2022 کو ریلیز ہوگی۔

ورون دھون کی بات کریں تو  ورون دھون اور کریتی سینون کے ساتھ جلد ہی فلم بھیڑیا میں نظر آئیں گے۔

Tags:

You Might also Like