Type to search

تلنگانہ

کے سی آر کو امید لاک ڈاؤن سے تلنگانہ کے صورتحال بہتر ہونگے

تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ

حیدرآباد،23اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے امید جتائی کہ لاک ڈاؤن قوانین کی سختی سے پابندی کرنے اور اور نئے کیس کے سامنے آنے پر ممنوعہ اقدامات اپنائے جانے سے ریاست میں کوویڈ 19 کے پھیلنے میں کمی آسکتی ہے۔

کل رات جاری ایک آفیشل ریلیز میں انہوں نے کہا کہ چہارشنبہ کو صرف 15 کیس سامنے آئے تھے۔ آنے والے دنوں میں ان کیسوں کی تعداد میں اور کمی آسکتی ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ چیف سکریٹری سومیش کمار ، ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی اور دیگر اعلی عہدیداروں نے سوریا پیٹ، گدوال اور وقارآباد ضلعوں کا دورہ کیا اور لوٹنے کے بعد کے سی آر کو وہاں کے حالات کے بارے میں معلومات دی۔

وزیراعلی نے انکے ساتھ دیر رات تک کوویڈ 19 کےحالات کو لیکر جائزہ اجلاس کیا۔ اس میں کہا گیا کہ میڈیکل اہلکاروں نے بتایا کہ ایسے اشارے ہیں کہ ریاست کے سبھی حصوں میں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنے کے اثار ہیں۔ کے سی آر نے کہا کہ حکومت کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہورہے ہیں۔

وہیں تلنگانہ میں کورونا وائرس کے معاملوں میں بڑھ گئے ہیں۔ چہارشنبہ کو ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ یہ معلومات اسٹیٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سے ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی ہے۔

Tags:

You Might also Like