Type to search

ٹی وی اور فلم

رمضان کے مہینے میں سونو سود لوگوں کو کھانا کھلائیں گے

فلمی ڈسک،23اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سونو سود کورونا وائرس کے اس مشکل وقت میں پیار اور لوگوں کے چہرے پر مسکان لانا چاہتے ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں ممبئی میں اپنے جوہو ہوٹل کو ڈاکٹروں ، نرسوں، اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنے کے لیے دیا۔ ساتھ ہی اپنے کھانے اور راشن ڈرائیو کے ذریعہ ممبئی میں روز 45ہزار سے ذیادہ لوگوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

سونو سود نے اب رمضان کے مہینے کے دوران بھیونڈی علاقے میں رہنے والے 25ہزار سے ذیادہ دیگر ریاستوں سے آئے لوگوں کو کھانا دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس پہل سے ان لوگوں کو مدد ملے گی۔ جو بنگال، کرناٹک، اترپردیش اور بہار جیسے دور شہروں سے آئے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ بھیونڈی علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔

سونو سود کا کہنا ہے کہ وقت بہت ہی مشکل ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کے لیے کھڑا ہوا بہت اہم ہے۔ اس پہل کے ذریعہ سے ،میں ان سبھی کی مدد کرونگا جو اس دوران بھوکے ہیں۔ ہم خصوصی کھانا کے کٹ مہیا کرائیں گے تاکہ وہ پورے دن روزہ رکھنے کے بعد بھوکے نہ رہے۔

Tags:

You Might also Like