Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد میں ملک کی پہلی موبائل وائرولوجی لیب کا افتتاح

حیدرآباد،23اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کرنے والے ملک کا پہلا موبائل وائرولوجی لیب حیدرآباد میں ای ایس آئی میڈیکل کالج میں شروع ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی معیار اور جدید ترین ٹکنالوجی کے ساتھ قائم بائیوسیفٹی (بی ایس ایل) – 3 ویرولوجی لیب ، کو جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے جمعرات کو ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شروع کیا۔

اس موقع پر وزیر کے ٹی آر نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ ملک میں پی پی ای کٹس تیار کی جارہی ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ، ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ستیش ریڈی اور ای ایس آئی سی میڈیکل کالج سانتان نگر کے ڈین سرینواس بھی پروگرام میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ شامل ہوئے۔

وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ کورونا کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا گچی باؤلی میں 20 دنوں میں 1500 بستر والا ہاسپٹل تیار کروایا گیا ہے۔ کوویڈ 19 کے علاج کے لیے آٹھ خصوصی ہاسپٹلس کے قیام کرنے کی بات بھی انہوں نے بتائی۔

مرکزی وزیرکشن ریڈی جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے کے علاوہ تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے بھی ای ایس آئی سی،صنعت نگر حیدرآباد میں منعقدہ اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس لیب کو ڈی آرڈی او نے آئی کلین اینڈ آئی سیف کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔