Type to search

فیشن

بیگم کرینہ کپور کا انسٹاگرام ڈیبیو، پہلی ہی تصویر میں فینس کو کیا دیوانہ

کرینہ کپور

فیشن ڈسک،7مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرینہ کپور خان آخر کار انسٹاگرام پر ڈیبیو کرچکی ہے- اس بات سے ایک اور جہاں فیسن خوشی سے جھوم اٹھے ہیں تو وہیں انکی پہلی ہی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے-

سوشل میڈیا ستاروں کے لئے اپنے مداحوں سے رابطہ قائم کرنا یہ سب سے اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ اس کے ذریعے وہ مداحوں کے ساتھ جڑے رہتے ہیں۔ تاہم ، کئی بار سوشل میڈیا پر رہنے کی وجہ سے ، انھیں بھی ٹرول ہونا پڑتا ہے- شاید یہی وجہ ہے کہ کئی مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔ کرینہ کپور خان ایسی ہی ایک اداکارہ ہیں جو ابھی تک انسٹاگرام پر نہیں تھیں۔ لیکن اب کرینہ نے انسٹاگرام پر اپنا ڈیبیو کر لیا ہے-

کرینہ کپور پوما کمپنی کے لیے برانڈ ایمبیسڈر منتخب کی گئی ہے- اسکے لیے انہوں نے ایک بے حد کول ٹریک سوٹ میں فوٹو شوٹ کروایا ہے، کرینہ نے گولڈن اور بلیک کلر مکس کا ٹریک سوٹ پہن رکھا تھا، اسکے ساتھ انہوں نے میچینگ اور برانڈ لوگوں کے شیپ والے ایئرینگس بھی پہنے تھے- کرینہ کے اس سپورٹی لک کی تصویر برانڈ کے انسٹاگرام پیج پر بھی شیئر کی گئی ہے- یہ خوبصورت اداکارہ سپورٹس ویئر میں بھی کمال کی دیکھ رہی ہے- کرینہ کا میک اپ جہاں نیوڈ ٹون تھا تو وہیں انکے بالوں کو ویٹ لک دیتے ہوئے بیک کامب کیا گیا تھا-

Tags:

You Might also Like