Type to search

ٹیکنالوجی

انفنکس اسمارٹ فون ایس 5 پرو نے پاپ-اپ سیلفی کیمرے کے ساتھ لانچ

انفنکس اسمارٹ فون

ٹیکنالوجی ڈسک،7مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انفنکس نے اپنے پورٹ فولیو میں نیا انفنکس اسمارٹ فون پیش کیا۔ پاپ – اپ کیمرہ والا سب سے کفایتی اسمارٹ فون انفنکس ایس 5 پرو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے اور اس بجٹ سیگمنٹ میں اتارا گیا ہے-

انفنکس ایس 5 پرو اسمارٹ فون 10 بیسڈ ایکس او ایس 6.0 سکن دیا گیا ہے- ڈیزائن کے معاملے میں یہ اسمارٹ فون ویوو وی 15 انسپائر ہے اور اس میں ریئر پینل پر 3ڈی گلاس فینش دیا گیا ہے-

 

اسمارٹ فون کے ریئرپینل پر ٹرپل ریئر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے اور پرائمری سینسر 48 میگا پکسل کا ہے- کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس میں ڈی ٹی ایس – ایچ ڈی سراؤنڈ ساؤنڈ ٹیکنالوجی دی گئی ہے اور یہ 14 گھنٹے تک لمبا بیک اپ دے سکتا ہے-

 

قیمت کی بات کریں تو انفنکس ایس 5 پرو کو 9999 روپے کے پرائس ٹیگ پر لانچ کیا گیا ہے- اس اسمارٹ فون کی سیل 13 مارچ سے شروع ہوگی اور اسے مقبول ای-کامرس سائٹ فلپ کارٹ سے خریدا جاسکتا ہے- اس اسمارٹ فون کو دو کلر آپشنس گرین اور والیٹ میں اتارا گیا ہے-

 

فون میں 6.53 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 2220-1080 پکسل ریزولیشن کے ساتھ دیا گیا ہے- ڈیوائس میں 91 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو ملتا ہے- اور اسکا پک برائٹنیس 480این آئی ٹی ایس کا ہے-

فون کی پکسل انسیٹی 403 پی پی آئی ہے-، 4 جی بی ریم ، 48 میگا پکسل کے پرائمری سینسر کے علاوہ 2 میگا پکسل کا پورٹریٹ کیمرا دیا گیا ہے-

Tags:

You Might also Like