Type to search

ٹی وی اور فلم

وکنگنا رناوت نے مدرس ڈے کے موقع پر ماں کے لیے لکھی نظم

kangana-ranaut-writes-a-poem

فلمی ڈسک،10مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پوری دنیا میں آج 10مئی کو مدرس ڈے منایا جارہا ہے ، حالانکہ کورونا وائرس کے قہر کے درمیان پورے ہندوستان میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے- ایسے میں بچے اپنی ماں کو گھر پر ہی اسپیشل فیل کرانےکی کوشش کررہے ہیں- مدرس ڈے کے موقع پر فلمی شخصیات بھی اپنے ماں کو شکریہ کررہے ہیں- حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے اس موقع پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے- ویڈیو میں کنگنا ماں پر لکھی نظم پڑھتی نظر آرہی ہے- بتادیں کہ اداکارہ نے یہ نظم خود لکھی ہے-

اداکارہ کنگنا رناوت کے اس ویڈیو کو اب تک 51 ہزار سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے- ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے کیپشن میں لکھا، وہ کہتے ہیں کہ ماں وہ سب کچھ سمجھ جاتی ہے، جو بچے نے بولا بھی نہیں ہوتا، آج انہیں زور سے بولا کر بتادو، مدرس ڈے کے دن اپنے دل کی بات بول کر اپنے ماں کے لیے یہ دن اسپیشل بنا دو، کنگنا رناوت کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس پر کمنٹ بھی کررہے ہیں-

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- وہ اکثر سماجی مسئلہ پر اپنی رائے رکھتی ہے-

Tags:

You Might also Like