Type to search

وائرل

کنگنا رناوت نے اپنی اگلی ایکشن فلم کے لیے دو سال بعد شروع کیا ورک آؤٹ

کنگنا رناوت

وائرل ڈسک،13، جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت اپنے بیانوں اور ٹیوٹ کی وجہ سے بحث میں بنی رہتی ہے- لیکن اس بار وہ اپنے ورک آوٹ ویڈیو کے لیے سرخیوں میں ہے-

 

 

 

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی اگلی فلم کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اداکارہ نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ یہ فلم ایکشن سے بھرپور ہونے والی ہے اور اس میں بالکل الگ انداز آئیں گی-

 

 

 

 

کنگنا کی ایکشن کی ہو تو اسکے لیے خاص تیاریاں بھی بنتی ہے، کنگنا اس کردار کے لیے خوب پسینہ بہا رہی ہے، اور اسکا ایک ویڈیو انسٹاگرم پر شیئر کیا ہے جس میں وہ جم میں ورک آوٹ کررہی ہے-

 

 

 

 

سال 2006 میں تھریلر فلم گینگسٹر سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کرنے والی اداکارہ کنگنا کے اس ویڈیو پر خوب ردعمل آرہے ہیں، فینس کے علاوہ بالی ووڈ ایکٹر انوپم کھیر نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے-

 

 

کنگنا رناوت نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، مسز گاندھی کا رول نبھانے کے لیے اپنے باقاعدہ ورزش سے دو سال کے بریک کے بعد اب میں اپنی فیٹنس روٹین میں واپس آگئی ہوں-

 

 

 

منالی کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں 23مارچ 1986 کو پیدا ہوئی کنگنا رناوت کی اگلی ایکشن فلم کے لیے شاندار تبدیلی کے انتظار میں ہوں، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پوری شدت کے ساتھ ورزش کررہی ہے-

 

 

 

کنگنا رناوت کے ٹرانسفارمیشن ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے انوپم کھیر نے لکھا، آپ  تو ڈرا رہے ہو جی… جے ہو’۔ اس کے علاوہ فینس نے بھی خوب کمنٹ کیے ہیں-

 

کنگنا رناوت نے حال ہی میں بطور ڈائریکٹر اپنی فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ پوری کی ہے، جس میں وہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھا رہی ہیں-

 

 

 

کنگا رناوت نے جھانسی کی رانی، رنگون، تنو ویڈس منو، کرش ، ڈبل دھمال، ریڈی، گیم، نو پرابلم، راز۔دی مسٹری، فیشن، لائف ان اے میٹرو ، وغیرہ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like