Type to search

وائرل

کنگنا راناوت نے شیئر کی گلیمرس فوٹو

کنگنا راناوت ٹرانسپرنٹ ٹاپ

وائرل ڈسک، 14 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت اپنے بیانوں اور ٹیوٹ کی وجہ سے بحث میں بنی رہتی ہے- بتادیں کہ ان دنوں کنگنا اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہے-

حال ہی میں انکی فلم دھاکڑ کی شوٹنگ پوری ہوئی، جسکے بعد انہوں نے ریپ اپ پارٹی کی جسکی تصویریں انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہے-

کنگنا راناوت کی تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے- اداکارہ کے اس لک کی خوب تعریف ہورہی ہے- لیکن ٹرولرس نے کنگنا پر تنقید بھی کی-

کنگنا ان حیسناؤں میں سے ای ہے جنہوں نے نہ صرف ہر طرح کے آوٹ فٹ پہننا پسند ہے بلکہ انہیں پہننے کا اعتماد بھی خوب ہے-

کبھی اداکارہ انڈین ٹریڈیشنل لک میں لوگوں کا دل جیت لیتی ہے تو کبھی اپنے بولڈ انداز سے دیوانہ بنانے میں دیر نہیں لگاتی-

کنگنا راناوت کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے آف وائٹ کلر کا ٹرانسپرنٹ ٹاپ پہنا ہوا ہے، اسکے ساتھ ہی ہائی ویسٹ وائٹ پینٹ- گلے میں اسٹائلش چین اور ٹائی ہیرس میں انکا لک کافی الگ لگ رہا ہے-

 

پارٹی کے دوران کنگنا نے ٹرانسپرنٹ برالیٹ ٹاپ کو پہننا جس میں وہ غضب کی خوبصورت لگ رہی ہے-
اداکارہ نے ان خوبصورت تصویروں کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی کیپشن میں لکھا، محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا- اسی کو دیکھ کرجیتے ہیں جس کافر پر دم نکلے-
کنگنا راناوت کی اس تصویر پ یوزرس کے ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں- کسی سے تعریف تو کسی سے تنقید مل رہی ہے-
بتادیں کہ کنگنا بوڈاپسٹ میں اپنی فلم کی شوٹنگ کررہی تھی، فلم دھاکڑ میں کنگنا ایجنٹ اگنی کے کردار میں نظر آئیں گی-
اس فلم کی ہدایات رجنیش راجی گھئی کررہے ہیں- یہ ایک جاسوسی تھریلر فلم ہے- اس فلم کی جلد ہی ریلیز ہونے کی امید ہے-
اس فلم میں انکے ساتھ ارجن رامپال اور دویا دتا نظر آئیں گی- اس فلم کے علاوہ وہ تیجس کو لیکر سرخیوں میں ہے-
بتادیں کہ کنگنا راناوت کی پیدائش 23مارچ 1986 کو منالی کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں ہوئی
کنگنا نے سال 2006 میں تھریلر فلم گینگسٹر سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کی۔
کنگا رناوت نے جھانسی کی رانی، رنگون، تنو ویڈس منو، کرش ، ڈبل دھمال، ریڈی، گیم، نو پرابلم، راز۔دی مسٹری، فیشن، لائف ان اے میٹرو ، وغیرہ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like