Type to search

ٹی وی اور فلم

کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کا ٹیزر جاری

فلم ایمرجنسی

فلمی ڈسک، 15 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں کئی اداکاراؤں کو اب تک اپنے ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھاتے ہوئے بڑے پردے پر دیکھا ہوگا-

لیکن اپنی فلم ایمرجنسی میں سابق وزیراعظم کا کردار نبھا رہی کنگنا رناوت نے اندرا گاندھی کے کردار کو جس طرح سے اپنایا ہے، وہ تعریف کے قابل ہے-

 

فلم دھاکڑ کے بعد اب کنگنا رناوت ایک بار پھر سے پاورفل کردار میں نظر آئیں گی، جسکی ایک جھلک آپ انکے اس فرسٹ لک کے ساتھ ساتھ ایک منٹ 21 سکنڈ کے ٹیزر میں دیکھ سکتے ہیں-

 

فلم کا ٹیزر زبردست ہے، اس فرسٹ پوسٹر میں تو کنگنا کا زبردست لک فینس کو دیکھنے کو ملا ہی ساتھ ہی ٹیزر میں کنگنا نے اندرا گاندھی کے باڈی لینگویج سے لیکر انکے ہاؤ بھاؤ اور ساتھ ہی اسٹائل کو جس طرح سے نبھایا، وہ دیکھ کر آپ حیران رہے جائیں گے-

 

اداکارہ کنگنا کی فلم ایمرجنسی میں انکی ایک جھلک دیکھ کر آپ کو یقین ہی نہیں ہوگا کہ وہ کنگنا ہی ہے-
انہوں نے ٹیزر میں ایک زبردست “سر” کا ڈائیلاگ بھی بولا ہے، جو اس چھوٹے سے ٹیزر کو اور بھی طاقتور بنا دیتا ہے-

اپنی فلم کے فرسٹ لک کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے کیپشن میں لکھا، آپ کے سامنے پیش ہے پہلا ٹیزر جنہیں “سر” کہا جاتا ہے-

فلم ایمرجنسی کے ٹیزر سے پہلے کنگنا نے انسٹاگرام پر پہلا پوسٹر بھی شیئر کیا تھا، کنگنا نے انسٹاگرام پر کیپشن میں لکھا، ایمرجنسی کا پہلا لک آپ کے سامنے پیش ہے، دنیا کی سب سے متنازعہ اور طاقتور خاتون میں سے ایک کا کردار نبھا رہی ہوں-

اپنے پروڈکشن مانیکرنیکا میں بن رہی اس فلم کو کنگنا خود ڈائریکٹ کررہی ہے- فلم کی کہانی رتیش شاہ نے لکھی ہے، کنگنا کے علاوہ اس فلم میں انوپم کھیر ، شریاس تلپڑے، اہم رول میں ہے-

فلم کی کہانی 25 جون 1975 سے 21 مارچ 1977 تک پورے ملک بھر میں لگی ایمرجنسی پر مبنی ہے-

Tags:

You Might also Like