Type to search

اسپورٹس

کرکٹرز کوویڈ 19 کے خطرے کے ساتھ رہنا ہوگا: گوتم گمبھیر

gautam-gambhir

اسپورٹس ڈسک،10مئی (بھاشا) ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کا ماننا ہے کہ کویوڈ 19 وبا کے بعد کرکٹ کھیلنے کے طریقے میں ذیادہ تبدیلی نہیں ہوگی۔ گمبھیر نے کہا کہ گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی کے علاوہ انھیں اس کھیل میں زیادہ تبدیلی نظر نہیں دیکھے گی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) گیند کو چمکانے کے لئے تھوک کے بجائے مصنوعی مواد کے استعمال کو قانونی شکل دینے پر غور کررہی ہے۔

گمبھیر نے ‘اسٹار اسپورٹس’ کو بتایا ، ‘مجھے نہیں لگتا کہ کافی سارے قواعد و ضوابط بدلیں گے، آپ کو شاید گیند پر تھوک کے استعمال کرنے کا آپشن مل سکتا ہے ، اس کے علاوہ مجھے نہیں لگتا کہ کافی بدلاؤ ہونگے-

انہوں نے کہا ، ‘کھلاڑیوں اور دیگر سبھی کو بھی اس وائرس کے ساتھ جینے کی ضرورت ہوگی، شاید انہیں اسکا عادی ہونا ہوگا کہ ایک وائرس ہے، جو ہمیشہ رہے گا، کھلاڑی متاثر بھی ہوسکتے ہیں آپ کو اسکے ساتھ ہی رہنا ہوگا-
کرکٹ میں حالانکہ کچھ حد تک سماجی دوری ممکن ہے لیکن دیگر کھیلوں میں ایسا کرنا مشکل ہوگا-

Tags:

You Might also Like