Type to search

اسپورٹس

خواتین کرکٹ: ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر زبردست جیت

ودودرا،9اکتوبر(ایجنسی) ہندوستانی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ سے ٹی 20 سیریز جتنے کے بعد ونڈے سیریز میں بھی زبردست شروعات کی- میزبان ٹیم نے چہارشنبہ کو کھیلے گئے ونڈے میچ میں مہمان ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دی- ہندوستان کی جیت کی ساکھ جھولنا گوسوامی کی سربراہی میں گیند بازی میں رکھی- اسکے بعد بلے بازوں نے اسے انجام تک پہنچایا- اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے تین میچوں کی ونڈے سیریز میں 0-1 کی برتری لے لی ہے- سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا-

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ونڈے سیریز کا پہلا مقابلہ ودودرا میں کھیلا گیا- افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی – ہندوستانی گیندبازوں نے افریقی کپتان سن لس کے اس فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو صرف 164 کے اسکور پر سمٹ دیا-ہندوستان کی طرف سے جھولنا نے سب سے زیادہ تین وکٹ لیے-رنز کی شراکت کے ساتھ عمدہ آغاز فراہم کیا۔ اس اسکور پر جمیمہ (55) آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 65 گیندوں پر اپنی اننگز میں سات چوکے لگائے۔

Tags:

You Might also Like