Type to search

بزنس

ریلائنس جیو نے ختم کی مفت کال کی سہولت، اب دینے ہونگے پیسے

ممبئی،10 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریلائنس جیو نے اپنے صارفین کو ایک جھٹکا دیا ہے۔ جیو نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے صارفین سے دیگر کمپنیوں کے نیٹ ورک پر کال کے لیے کچھ پیسے فی منٹ وصول کرے گی۔ ابھی تک جیو سے کسی بھی کمپنی کے نیٹ ورک پر کال کرنے کا کوئی پیسے نہیں لگتے تھے۔ کال بالکل فردی ہوتی ہے۔

ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق جیو دیگر کمپنیوں کے نیٹ ورک پر کال کے لیے چھ پیسے فی منٹ وصول کرے گی۔ جبکہ اسکی بھرپائی مفت ڈیٹا دے کر کرے گی۔ اس بارے میں ابھی آفیشل معلومات کا انتظار ہے۔

ریلائنس جیو نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو دوسرے نیٹ ورکس پر کال کرنے کے لئے فی منٹ 6 پیسے وصول کرے گی۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے جیو نے کہا کہ چونکہ ٹرائی آئی یو سی کے تحت فی منٹ 6 پیسے چارج کرتی ہے ، اس لیے کمپنی اب یہ چارج گراہکوں سے لے گی۔ پر یہ آئی سی یو کیا ہے جسکی وجہ سے کمپنی نے یہ فیصلہ کیا۔
آئی یو سی یعنی انٹرکنیٹ یوزس چارج ایک طرح کا چارج ہوتا ہے جو کہ کسی ایک نیٹ ورک آپریٹر کی طرف سے دوسرے نیٹ ورک آپریٹر پر یوزر کی طرف سے کیے جانےکی وجہ سے دیا جاتا ہے۔ ٹرائی نے اسے 6 پیسے فی منٹ پر فکس کر رکھا ہے۔

Tags:

You Might also Like