Type to search

آٹو موبائل

ہیرو الیکٹرک کی تین پہیے والی اسکوٹر

آٹو ڈسک،10فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آٹو ایکسپور میں آٹو موبائل کمپنیوں کا فوکس الیکٹرک وہیکلس پر زیادہ دیکھ رہا ہے۔ وہیں الیکٹرک ٹو۔وہیلر بنانے والی ہیرو الیکٹرک نے اس موٹر شو میں ملک کا پہلا الیکٹرک ٹرائک (تین پہیوں والی اسکوٹر) پیش کی ہے۔ ہیرو الیکٹرک اے ای ۔ 3 نام کے اس الیکٹرک ٹرائک میں کئی لیٹسٹ فیچر اور بہتر پرفارمینس ملیں گے۔

ہیرو الیکٹر اے ای ۔ 3 ٹرائک میں 3.0 کلو واٹ کا موٹر اور 48 وی / 2.4 ڈبلیو ایچ لیتھیم آئن بیٹری پیک دیا گیا ہے۔ اسکی بیٹری کو فل چارج ہونے میں 5 گھنٹے کا وقت لگے گا۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ ایک بار فل چارج ہونے پر یہ الیکٹرک ٹرائک 100 کلومیٹر تک چلے گی۔ اسکی ٹاپ اسپیڈ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

بین الاقوامی مارکٹ میں دستیاب دیگر ماڈرن ٹرائک کی طرح ہیرو الیکٹرک کا یہ ٹرائک بھی سیلف۔ اسٹانڈینگ استحکام فیچر سے لیس ہے۔ ہیرو الیکٹرک ٹرائک کی قیمت 1.5 سے 2 لاکھ روپے کے درمیان رہنے کی امید ہے۔

Tags:

You Might also Like