Type to search

ٹی وی اور فلم

‘ڈولی کٹی اور وہ چکمتے ستارے، کا موشن پوسٹر ریلیز

ڈولی کٹی اور وہ چکمتے

فلمی ڈسک،16جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھومی پیڈنیکر اور کونکنا سین کی فلم ڈولی کٹی اور وہ چکمتے ستارے جلد ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

لاک ڈاؤن جب سے شروع ہوا تب سے آج تک فلمیں تھیٹر میں ریلیز نہیں ہورہی ہے۔

کورونا وائرس کے دن بہ دن بڑھتے قہر کو دیکھنے کے بعد حکومت نے سینما گھروں کو کھولنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔

لاک ڈاؤن لگنے کے بعد سے ہی ملک کے سبھی سینما گھروں پر تالا لگا ہوا ہے اور فلم میکرس اپنی فلوں کو ریلیز کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا سہارا لے رہے ہیں۔

حال ہی میں امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانا کی فلم گلابو سیتابو نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستک دی تھی۔

اس فلم کے ساتھ فینس بالی ووڈ کے مرحوم ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری دل بے چارا کا انتظار کررہے ہیں۔ اور اب حال ہی میں فلم سازوں نے بھومی پیڈنیکر اور کونکنا سین شرما کی فلم ڈولی کٹی اور وہ چمکتے ستارے، کا موشن پوسٹر جاری کیا ہے۔

 

فلم ڈولی کٹی اور وہ چکمتے ستارے میں کونکنا سین شرما اور بھومی پیڈنیکر کے علاوہ وکرانت میسی اور امول پاراشر بھی اہم رول میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کا پریمیر 24ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی ہوا تھا اور فلم کا پہلا لک 15 اکتوبر 2018 کو پروڈیوسر ایکتا کپور نے ٹیوٹر پر جاری کیا تھا۔

 

کونکنا سین شرما اور بھومی پیڈنیکر ،ڈولی کٹی اور وہ چمکتے ستارے، کا پریمیر نیٹ فلکس پر ہوگا۔

ایلانکرتا شریواستو کی ہدایتکاری میں ڈولی کٹی اور وہ چمکتے ستارے، پہلے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔

لیکن کورونا بحران کی وجہ سے فلم اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ ایلانکرتا شریواستو اس سےپہلے لپیسٹک انڈر مائی برقع جیسی بہترین فلم کی ہدایت کرچکے ہیں۔

 

ڈولی کٹی اور وہ چمکتے ستارے کے بارے میں بات کریں تو فلم کی کہانی دو چچا زاد بہنوں ڈولی اور کاجل کے ارد گرد گھومتی ہے۔

اس فلم کے علاوہ نیٹ فلکس پر اے سوئٹیبل بوائے ، لوڈو، اور تورباز، جیسی کئی فلمیں ریلیز ہونے کو تیار ہے۔

Tags:

You Might also Like