Type to search

تلنگانہ

جی ایچ ایم سی انتخابات میں 45.71 فیصد ووٹنگ، چار ڈسمبر کو نتائج

حیدرآباد ، 1 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات قومی سیاست کا مرکز بن چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ، سب کی نگاہیں اس انتخابات کے نتائج پر مرکوز ہیں۔ منگل کے روز 150 وارڈوں کے لئے ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی۔

شام 5 بجے تک ووٹنگ کا تناسب 45.71 رہا۔ صبح 7 سے لیکر شام 5 بجے تک شہر کی مشہور شخصیات نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
پچھلے جی ایچ ایم سی انتخابات میں ہوئے پولنگ کے مقابلے اس بار جی ایچ ایم سی انتخابات میں ووٹنگ کا فیصد کم رہا۔

شہر میں سب سے کم ووٹنگ لنگر حوض میں 6.77 فیصد رہی۔ عطا پور میں سب سے زیادہ ووٹنگ 55.38 فیصد رہی۔ کورونا وائرس کے خوف سے کچھ لوگوں نے ووٹ ڈالنے میں دلچسپی نہیں دیکھائی۔

شہر میں دوپہر ایک بجے کے بعد ووٹنگ کی رفتار بڑھی۔ دوپہر چار بجے تک ووٹنگ 29.76 فیصد رہی۔

جی ایچ ایم سی الیکشن میں ووٹنگ سست رہی ہے۔ 2016 میں ، 45.25 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس بار بھی وہی ووٹنگ دیکھی جارہی ہے۔ دوپہر 1 بجے تک ، صرف 18.20 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

کل 74،67،256 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ اس انتخاب میں ، 150 نشستوں کے لئے 1،122 امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 4 ڈسمبر کو ہوگی۔

سال 2016 کے انتخابات میں ، حکمران ٹی آر ایس نے 99 نشستیں جیتی تھی۔ اے آئی ایم آئی ایم نے 44 ، بی جے پی نے چار ، کانگریس کو دو اور تیلگو دیشم پارٹی نے ایک نشست حاصل کی تھی۔

 گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی پولنگ کا صبح 7 بجے آغاز ہوگیا۔ خبر ملی کہ اولڈ ملک پیٹ ڈیویثرن میں ووٹنگ روک دی گئی کیونکہ پارٹی امیدواروں کے نشان تبدیل ہوگئے۔ بیلٹ پیپر پر سی پی آئی امیدوار کے نام کے آگے سی پی آئی ایم امیدوار کانشان آگیا۔

ووٹنگ کے دوران اعظم پورہ پولنگ اسٹیشن پر ایک خالدہ بیگم نامی خاتون کا پرس گم ہوگیا۔ پرس میں 1.5 تولہ سونا اور 15 ، ہزار روپے تھے۔ پولیس نے خاتون کا پرس ڈھونڈ کر انہیں واپس کردیا۔

ایم آئی ایم پارٹی کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے سینٹ فیض ہائی اسکول کے پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا-

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ملک پیٹ سرکل اعظم پورہ ڈویژن میں افراد خاندان کے ساتھ اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔
وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے اپنے خاندان کے ساتھ پولنگ بوتھ نمبر 8 پر اپنا ووٹ ڈالا-

 

ایم ایل سی کویتا نے جی ایس ڈی دیو ہائی اسکول(ڈویژن نمبر 92 وینکٹیشورا کالونی) میں اپنا ووٹ ڈالا۔
میئر بی رام موہن نے کوشائی گوڑا وی این ریڈی نگر پرگتی اسکول میں اپنا ووڈ ڈالا-
بی جے پی رہنما وجئے شانتی نے بنجارہ ہلز میں یورو کڈز اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا-
نامپلی میں واقع ویام شالہ ہائی اسکول میں سابئرآباد کے پولیس کمشنر سنجار نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا-
مرکزی وزیر جی آر۔ کشن ریڈی نے کاچی گوڑہ کے دکشا ماڈل اسکول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
راجندر نگر کے اوپراپلی میں ، حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے اپنا ووٹ ڈالا-
میگا اسٹار چرنجیوی نے جوبلی ہلز میں اپنا ووٹ ڈالا-

­

­

Tags:

You Might also Like