Type to search

بین الاقوامی

چین میں کورونا وائرس سے 803 افراد ہلاک ، 37 ہزار افراد میں پائے گئے علامات

بیجنگ9فروری(بھاشا، اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین میں وبائی شکل اختیار کرچکا کورونا وائرس سے ایک امریکی خاتون اور ایک جاپانی مرد کی موت کے ساتھ ہی ملک میں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 803 ہوگئی۔

وہیں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ کل 37ہزار لوگوں کے اس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے ووہان میں ایک امریکی شہری کی موت ہوگئی تھی۔ انفیکشن کی وجہ چین میں کسی غیر ملکی شہری کی موت کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ اس پر امریکی سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا تھا، ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ کورونا وائرس سے انفیکشن 60سالہ امریکی شہری کی چین میں ووہان کے ایک ہاسپٹل میں چھ فروری کو موت ہوگئی۔

چین وزرات خارجہ نے پہلے کہا تھا کہ ملک میں 19 غیرملکیوں اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ سبھی کا علاج چل رہا ہے۔ ان میں سے دو کی صحت اب ٹھیک ہے۔ وزرات نے یہ بھی بتانے سے انکار کردیا کہ یہ غیر ملکی کس ملک کے شہری ہے۔ اس سے پہلے خبریں آئی تھی کہ چار پاکستانی اور دو آسٹریلیائی شہری اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ اسکے علاوہ چین کے ووہان شہر میں ایک جاپانی شہری کی کورونا وائرس کے انفیکشن سے موت ہوگئی ہے۔

جاپان کے وزرات خارجہ نے ہفتہ کو ٹوکیو میں جاری ایک بیان میں ووہان شہر میں اپنے شہری کے مرنے کی اطلاع دی۔ وزرات نے ایک بیان میں کہا کہ قریب 65-60 سال کے اس شخص کو سنگین نمونیا کی حالت میں ووہان کے ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ ہاسپٹل نے اس کے مرنے کی اطلاع چین واقعی جاپانی سفارت خانے کو دے دی۔

Tags:

You Might also Like