Type to search

بزنس

کٹرینہ کیف بنی اتحاد ایئرویز کی برانڈ ایمبیسیڈر

کٹرینہ کیف

بزنس ڈسک، 13 ستمبر (ذرائع) ٹائیگر 3 میں جلد ہی سلمان خان کے ساتھ نظر آنے والی بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئی ہے-

 

 

متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے- اس سے پہلے کٹرینہ کیف نے 2010 میں بھی اتحاد کے ساتھ کام کیا تھا- ایئرلائن کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اتحاد کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کٹرینہ کیف کمپنی کے پروموشن کے لیے بنائی جانے والی ویڈیو میں نظر آئیں گی-

 

 

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائن کے ساتھ ان کی شراکت داری ہندوستانی مارکیٹ میں اتحاد کو اور مضبوط حالات میں لائے گی- یہ ہندوستان میں مسلسل ترقی کے لیے ایئرلائن کی حکمت عملی کے طور پر ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Etihad Airways (@etihad)

 

اتحاد ایئرویز میں برانڈ ڈ، مارکیٹنگ اور اسپانسرشپس کی نائب صدر آمنہ طاہر نے کہا ہم اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور اتحاد ایئرویز فیمیلی میں کٹرینہ کیف کا استقبال کرتے ہیں-

 

 

 

 

 

سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں نظر آچکی اداکارہ کٹرینہ کیف نے کہا، “میں اس ٹیم کا حصہ بن کر بہت پرجوش ہوں جس کا مقصد سوچے سمجھے تعلقات کو قائم کرنا ہے- میں اتحاد کی نمائندگی کرنے اور انکے سفر کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہوں-

 

 

 

آپ کو بتادیں کہ اتحاد ایئرویز ہندوستان کے آٹھ شہروں سے اڑان بھرتی ہے، ان میں احمد آباد، بنگلور، چنئی، دہلی، حیدرآباد، کوچی ، کولکتہ اور ممبئی جیسے شہر شامل ہے-

Tags:

You Might also Like