Type to search

بزنس

دو ہزار روپے کا نوٹ ہوا بند، 30 ستمبر 2023 تک کسی بھی بینک میں جمع کریں

دو ہزار نوٹ بند

نئی دہلی، 19 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) آج 2000 روپے کے نوٹ کو لے کر طویل عرصے سے چل رہی افواہوں کا بالآخر خاتمہ ہو ہی گیا۔ 2000 روپے کے نوٹ کو لے کر ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو بڑا اعلان کیا ہے۔

 

 

 آر بی آئی نے کہا ہے کہ اب 2000 روپے کے بینک نوٹ (2000 روپے کا نوٹ) بند ہوگئے ہیں- لیکن اگر آپکے پاس ہیں، تو بینک میں جاکر بدلوانا ہوگا- نوٹ بدلنے کا عمل 23 مئی 2023 سے 30 ستمبر 2023 تک بتایا گیا ہے-

 

 

آپ بینک میں جاکر ان نوٹوں کو بدلواسکتے ہیں- آر بی آئی نے جمعہ کو ایک ریلیز میں بتایا کہ دو ہزار روپے کا نوٹ کو سرکولیشن سے واپس لے لیا گیا ہے- لیکن یہ لیگل ٹینڈر بنا رہے گا، 2000 روپے کا یہ نوٹ نوبمر 2016 میں لایا گیا تھا-

 

 

دو ہزار روپے کے نوٹ کو آر بی آئی ایکٹ 1934 کے سیکشن 24 (1) کے تحت لایا گیا تھا۔ پرانے 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کے بند ہونے کے بعد کرنسی کی ضرورت کی وجہ سے متعارف کرائے گئے تھے۔

 

 

دو ہزار روپے کو لانے کا مقصد دوسرے نوٹ کافی مقدار میں بازار میں آنے کے بعد ختم ہوگیا تھا، اس لیے 2000 روپے کے بینک نوٹس کی پرینٹینگ 19-2018 میں بند کردی گئی تھی-

 

 

 

آپ کو بتا دیں کہ آر بی آئی نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے نومبر 2016 میں نوٹ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی 2000 روپے کا نوٹ جاری کیا تھا۔ یہ نوٹ 8 سال بعد چلن سے باہر ہونے جا رہا ہے۔

 

 

 

تیس ستمبر 2023 تک کسی بھی بینک برانچ میں 2000 روپے کے نوٹ تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ 23 مئی سے کسی بھی بینک میں تبدیل یا جمع کیا جا سکتا ہے۔ ایک وقت میں 20000 روپے بینک میں تبدیل یا جمع کیے جا سکتے ہیں۔ آر بی آئی کی 19 شاخوں میں بھی نوٹ بدلے جا سکتے ہیں۔