Type to search

تلنگانہ

غیر کنٹینمنٹ علاقوں میں جم کھولنے کی اجازت کا مطالبہ، 

Demand for permission to open gym

حیدرآباد17جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وبائی مرض کورونا کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن سے ہر کوئی متاثر ہوا ہے- چھوٹے کاروبار کرنے والوں سے لیکر بڑے شاپنگ مالس ، کپڑے کے دوکانات، اسکولس، کالج وغیرہ ہر کوئی اس لاک ڈاؤن سے متاثر ہوا ہے- حکومت نے ان لاک 1 میں عبادت گاہوں اور ہوٹل اور رسٹورنٹس کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے- لیکن ابھی تک جمس کو کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے- ایسے میں جم مالکان اور ٹرینرس کافی متاثر ہوئے ہیں-

مارچ کے آخری ہفتے سے لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب تک جم بند ہیں، کورونا وبا کے پھیلنے کی وجہ سے لگائے لاک ڈاؤن سے ہر شعبہ متاثر ہوا ہے-

کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے تحت فٹنس سنٹرس کو کھولنے پر پابندی کے نتیجہ میں نقصانات اور بے روزگاری کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے جم کے مالکین اور ٹرینرس نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت فوری طورپر ریاست کے کم ازکم نان کنٹینمنٹ زونس کے علاقوں کے جمس کو کھولنے کی اجازت دے۔

جم کے مالکین اور ٹرینرس نے کہا کہ حکومت نے چند دن پہلے شاپنگ مالس،شراب کی دکانات،ہوٹلوں،رسٹورنٹس اور عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔

ساتھ ہی ٹرانسپورٹیشن کی بھی اجازت دی گئی ہے تاہم جم جس سے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے کو ہنوز بند رکھاگیا ہے۔

بتادیں کہ لاک ڈاؤن کے کھولنے کے بعد سے کورونا انفیکشن کے متاثرین کی تعداد ہر روز بڑھتی نظر آرہی ہے- حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن کے بارے میں واضح کرچکی ہے کہ دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا- حکومت نے شہریوں سے کئی بار سوشل ڈسیٹنسنگ پر عمل کرنے کے لیے کہی رہی ہے- اگر حکومت نان کنٹینمنٹ زون میں جم کھولنے کی اجازت دیتی ہے تو کچھ راحت جم مالکان کو مل سکتی ہے-

بتادیں کہ حال ہی میں پی ایم مودی تمام وزرائے اعلی سے ویڈیو کانفرنسنگ میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس پر بات کی ہے-

Tags:

You Might also Like