Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹیکنو اسپارک پاور 2 اسمارٹ فون زبردست بیٹری کے ساتھ لانچ

tecno-spark-power-2

ٹیکنالوجی ڈسک،17جون(اردو پوسٹ نڈیا ڈاٹ کام)سال 2006 میں قائم ہوئی ٹیکنو موبائل ایک چینی موبائل فون تیار کرنے والی کمپنی ہے جو ہانگ کانگ میں ہے۔ بجٹ اسمارٹ فون سیگمنٹ میں ٹیکنو نے اپنا نیا اسمارٹ فون ٹیکنو اسپارک پاور 2 لانچ کردیا ہے۔ دو کلر میں لانچ ہوئے اس فون کو فلپ کارٹ سے خریدا جاسکتا ہے۔ فون کی قیمت 9999 روپے ہے۔ عام طور پر آج کل دیکھا جارہا ہے کہ کمپنیاں پہلے فون کے فیچرس کے بارے میں بتاتے ہیں اور اسکے کچھ دن بعد قیمتوں کا اعلان کرتے ہیں۔ لیکن ٹیکنو اسپارک نے پہلے قیمت کی معلومات دے دی ہے۔

ٹیکنو اسپارک فون کن فیچرس سے لیس ہیں اس بارے میں ابھی پوری معلومات باہر نہیں آئی ہے لیکن فلپ کارٹ پر لائیو ہوئے اس فون کے پیج کی وجہ سے اسکے کچھ اسپسیفیکیشن کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔

ان لائن ریٹیل سامان فروخت کرنے والی ویب سائٹ فلپ کارٹ لسٹنگ کے مطابق ٹیکنو اسپارک پاور 2 میں 6000ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اس بیٹری کی وجہ سے فون بنا چارج کیے چار دن تک چل سکتا ہے۔ فون کی بیٹری جلدی چارج ہوجائے اسکے لیے اس میں 18 واٹ کی فاسٹ چارجینگ دی گئی ہے۔ پروسیسر کی بات کریں تو فون میں آپکو میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 اوکٹا کور پروسیسر ملتا ہے۔ 7 انچ کے ایچ ڈی+ ڈسپلے والے اس فون میں فوٹوگرافی کے لیے ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

بتادیں کہ اس میں 16 میگا پکسل کے پرائمری کیمرا کے ساتھ ایک 5میگا پکسل اور ایک 2 میگا پکسل کا لینس دیا گیا ہے۔ سیلفی کے لیے فون میں 16 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے جو واٹر ڈراپ نوچ کے اندر موجود ہے۔

اس سے مسٹی گرے کلر آپشن والا یہ فون 4 جی بی اور 64 جی بی کے انٹرنل اسٹوریج سے لیس ہے۔ ضرورت پڑنے پر فون کی میموری کو 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ ٹیکنو اسپارک پاور 2 کے بیک میں ایک فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔ میوزک کے لیے اس فون میں کمپنی نے 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی دستیاب کرایا ہے۔