Type to search

تعلیم اور ملازمت

یور آنر ویب سیریز میں بطور جج نظر آئیں گے جمی شیرگل

یور آنر

فلمی ڈسک،17جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور اداکار جمی شیرگل مقبول ٹی وی چینل سونی لیو کی آنے والی ویب سریز یور آنر، میں جج کے رول میں نظر آئیں گے-

سونی لیو دلچسپ فکشن کہانیوں سے لیکر زندگی کے حقیقی واقعات پر مبنی اصل کنٹینٹ پیش کرنے والا ہے- سونی لیو کا پہلا اوریجنل کنٹینٹ یور آنر ایک ڈارک تھریلر ہے اور اخلاقیات کو لیکر اس میں کافی پیچیدگیاں ہیں- یہ سیریز 18 جون کو لائیو ہونے والی ہے-

یور آنر کی اسرائیل کی سیریز کوڈو سے لی گئی ہے- یس اسٹوڈیو کی طرف سے ڈسٹربیوٹ اس سیریز کو سپیر آرگین ایپ انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے اور اسکے ہدایتکار ہے قومی ایوارڈ یافتہ ای نواس-

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ جمی شیرگل کسی قتل سے پریشان ہیں۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے- اسکا کنکشن جمی سے جڑتا نظر آرہا ہے- حالانکہ موڑ ، تب آتاہ ے جب اسکی سنوائی کورٹ میں آتی ہے ، جج کے طور جمی بیٹھے ہوئے ہیں اسکے بعد ایک ڈائیلاگ ہے- جج جب خود کرائم کرئے گا تو اسے کون جج کرئے گا-

Tags:

You Might also Like