Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ ادا خان نے کیوں مسترد کیے بالی ووڈ کے آفر

اداکارہ ادا خان

ٹی وی کی مشہور اداکارہ ادا خان اپنی سالگرہ 12 مئی کو مناتی ہے، سال 2009 میں کیا تھا ایکٹینگ ڈیبیو

ادا کو پہلے ایکٹینگ بریک باندرہ کے ایک ریستوراں میں ملا تھا اور انہیں اداکارہ نہیں بننا تھا-

ادا خان نے بتایا تھا کہ انہیں کئی بالی ووڈ فلموں کے آفر ملے ہیں پر سب ریجکٹ کر دیئے-


ٹی وی ڈسک، 12 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کی دنیا میں ناگین کا کردار نبھا کر اسٹارڈم بٹورنے والی ادا خان کی پیدائش 12 مئی کو ممبئی میں ہوئی، انکے والد کا نام عباس خان، اور والدہ کا نام پروین خان ہے، انکا ایک بھائی عمران خان ہے، ادا خان نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ اور اشتہارات سے کی تھی-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adaa (@adaakhann)

 

ادا خان آج ٹی وی دنیا کا مشہور نام ہے- ادا خان کا بالی ووڈ سے بھی خوب آفمر ملے ہیں، لیکن اداکارہ ہمیشہ ہی ریجکٹ کرتی رہی، اداکارہ کو ایکٹینگ کا پہلا آفر کیسے ملا جانتے ہیں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adaa (@adaakhann)

 

ادا خان نے بطور ماڈل کیریئر شروع کیا اور پھر کچھ اشتہارات بھی کیے، اسکے بعد انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں انٹری کی- اداکارہ کا ایکٹینگ کی دنیا کا راستہ باندرہ کے ایک ریستوراں سے کھلا تھا-

 

 

 

 

دراصل ادا خان نے کبھی بھی اداکارہ بننے کے بارے میں نہیں سوچا تھا، اتفاق سے انہیں آفر ملا اور پھر وہ اداکارہ بن گئی، ادا خان نے کچھ سال پہلے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایکٹینگ کی شروعات کیسے ہوئی-

 

ادا خان نے بتایا تھا کہ انہیں ایک بار باندرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں دیکھا گیا تھا اور وہیں پر پہلا ایکٹینگ پروجیکٹ آفر ہوا- انہوں نے سال 2009 میں ٹی وی شو پالمپور ایکسپریس سے ایکٹینگ ڈیبیو کیا-

 

پالمپور ایکسپریس کے بعد ادا خان یہ ہے عاشقی، بہنیں، امرت منتھن، کرائم پیٹرول، ناگین 2، ناگین 3، بالویر اور کوڈ ریڈ سمیت کئی شوز میں نظر آئی-

 

 

 

ادا خان کو کئی ہندی فلموں کے آفر ملے ہیں، لیکن وہ انہیں ہر بار ریجیکٹ کردیتی ہے، بالی ووڈ سے دور رہنے کی وجہ پر اداکارہ نے کہا، وہ لمبے وقت تک اسٹارڈم کو ہینڈل نہیں کرسکتی- وہ ذیادہ بلند نظر نہیں ہے اور جو ہے، اسی میں خوش ہے-

 

اداکارہ نے کہا ابھی تک بھی فلموں میں جانے کے بارے میں نہیں سوچا، ابھی وہ ٹی وی کی دنیا میں ہی خوش ہے-

 

اداکارہ ادا خان ٹی وی سیریلس کے علاوہ کئی میوزک ویڈیوز میں نظر آچکی ہے، جن میں محبت پھر ہوجائے گی، جگنی، دور ہوگئے، بارش کا موسم، جیسے گانے شامل ہے-

 

ادا خان نے سال 2015 میں اسٹانڈ اپ کامیڈی ٹی وی سیریل دی گریٹ انڈین فیمیلی ڈرامہ کو ہوسٹ کیا، اور اسی سال جھلک دیکھلا جا، اور بگ باس سیزن 9 میں دیکھی- انہوں نے شارٹ فلم ایک ملاقات میں بھی کام کیا-

Tags:

You Might also Like