Type to search

فیشن

عالیہ بھٹ لگژری برانڈ گوچی کی پہلی انڈین گلوبل ایمبیسڈر بنی

عالیہ بھٹ میٹ گالا

فیشن ڈسک، 12 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان ہو یا پھر کوئی دوسرا ملک، عالیہ بھٹ آجکل ہر جگہ چھائی ہوئی ہے، شادی اور ماں بننے کے بعد ایک اور جہاں اداکارہ کا کیریئر ڈھلنے پر آنا شروع کردیتا ہے، وہیں یہ اداکارہ ایوارڈ جتنے کے ساتھ ہی انٹرنیشنل ایونٹس میں ڈیبیو کررہی ہے-

 

فلم برہماسترا میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کرچکی عالیہ کے ان کامیابیوں کے درمیان ای ایسی چیز بھی جڑ گئی ہے، جس نے تاریخ رقم کردی ہے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @gucci

 

 

دراصل عالیہ بھٹ لگژری لیبل گوچی کے نئے چہرے کے طور پر منتخب ہوئی- اس میں سب سے خاص بات یہ ہے کہ فیشن ہاؤس نے انہیں صرف انڈیا کے لیے نہیں بلکہ گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

 

اور ایسا ہوتے ہی تاریخ رقم ہوئی، کیونکہ اس سے پہلے کبھی بھی گوچی نے کسی ہندوستانی اداکارہ کو اپنا گلوبل فیس نہیں بنایا ہے- (فوٹو کریڈٹ: Instagram@aliabhatt)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

 

عالیہ کا استقبال کرنے کے لیے فیشن ہاؤس نے اپنے آفیشل سوشل ہینڈل پر خاص پوسٹ بھی کیا ہے، اداکارہ کے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، عالیہ بھٹ کی نئی گلوبل ایمبیسیڈر بن گئی ہے- اس موقع کو نشان کرنے کے لیے اداکارہ ، پروڈیوس اور انفلونسر کا گوچی بامبو 1947 بیگ کے ساتھ فوٹو شوٹ-

 

عالیہ بھٹ نے بھی اس خوشخبری کو سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات ظاہر کیے- میں گوچی کو صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ گلوبل اسٹیج پر نمائندگی کرتے ہوئے فخر محسوس کررہی ہوں- گوچی کی لیگسی نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا ہے- ہم ساتھ ملک کر مستقبل میں جو سیٹیوریل سنگ میل بنائیں گے- انہیں لیکر میں پرجوش ہوں-

 

 

گوچی ایک اطالوی (اٹالین) ہائی اینڈ لگژری فیشن ہاؤس ہے- یہ ہینڈبیگ سے لیکر ریڈی ٹو ویئر ، فٹ ویئر، اور ہوم ڈیکوریشن سے جڑی چیزوں کو بناتی ہے، دنیا کے کئی نامی لوگ اس لیبل سے جڑے ہوئے ہیں- یہ 1921 میں قائم ہوئی تھی-

Tags:

You Might also Like