Type to search

فیشن

بیلا حدید نے کانز فلم فیسٹیول 2021 میں پہنا گولڈ نیکلس

بیلا حدید گولڈن نیکلیس

فیشن ڈسک،13 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس فلمی میلے میں ایک سے بڑھ کر ایک حسینائیں اپنے حسن کا جلوہ بکھرتی نظر آرہی ہے۔ لیکن ساری سرخیاں تو ماڈل بیلا حدید کے نیکلس نے لوٹ لی ہے۔

کانز فلم فیسٹیول 2021 کے دوسرے دن مہشور امریکن ماڈل بیلا حدید نے اپنے حیرت انگیز لک سے خوب سرخیاں بٹوری۔

جولائی 6، سے شروع ہوا کانز فلم فیسٹیول 17 جولائی تک چلے گا۔ ہر سال کی طرح اس سال کا کانز ریڈ کارپٹ میں دنیا بھر کے ستارے اپنی خوبصورتی کا جلوہ بکھرتے نظر آرہے ہیں۔ اسی درمیان سپر ماڈل بیلا حدید بھی ریڈ کارپٹ پر نظر آئی۔

بیلا کانز فلم فیسٹیول 2021 کے دوسرے دن ریڈ کارپٹ پر شیپاریلی بلیک ڈریس میں اتری۔ انکی یہ ڈریس تو ایلیگنٹ تھی ہی ساتھ ہی انکے نیکلس نے بھی خوب سرخیاں بٹوری۔

اس ڈریس کے ساتھ بیلا حدید نے گولڈ کا خوبصورت نیکلس پہنا تھا، جو لنگس یعنی پھیھڑوں کی شکل کا تھا۔ اس نیکلس پر سبھی ہالی ووڈ اے لیسٹرز کی نگاہیں ٹکی رہی۔

بیلا کا یہ لک دنیا بھر میں وائرل ہورہا ہے۔ انکی ریڈ کارپٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جارہی ہے۔

بیلا حدید کے ڈریس کی نیک لائن کو عام نیک لائن نہیں تھی، انکا ڈریس کافی ڈیپ نیک تھا لہذا ماڈل نے اپنی چھاتی کو ڈھانپنے کے لیے بڑے سے نیکلس کا استعمال کیا جو کہ انسانی پھیپھڑوں کی شکل میں بنایا گیا تھا۔

بیلا حدید گولڈ نیکلس میں سب کی مرکز توجہ بنی رہی-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Schiaparelli (@schiaparelli)

 

بیلا حدید کے لک کی بات کریں تو انہوں نے بالوں کو ہائی بن میں اسٹائل کیا ہوا تھا اور روبی کلر کے ڈراپ ایئرنگس کے ساتھ اپنے اس لک کو پورا کیا۔

بتادیں کہ بیلا حدید کی پیدائش 9 اکتوبر 1996 کو واشنگٹن ، ڈی سی میں ہوئی۔ انکے والد  محمد حدید ایک فلسطینی اور والدہ ڈچ سابق ماڈل یولانڈا حدید ہے۔

بیلا حدید، سپر ماڈل جیجی حدید کی چھوٹی بہن ہے۔ انکی والدہ یولانڈا بھی سپر ماڈل رہی ہے۔ تو وہیں محمد حدید مشہور بزنس مین ہے۔ ساتھ ہی بیلا کے چھوٹے بھائی انور حدید بھی ماڈلنگ کی دنیا کا مشہور نام ہے۔

بیلا حدید کو کانز کے دوسرے دن ایک زبردست آوٹ فٹ میں دیکھا گیا۔ بیلا نے اپنے دوسرے دن کے لیے اس خاص اور انوکھے لک کو منتخب کیا تھا اور خوب سرخیاں بٹورنے میں کامیاب رہی۔

بیلا حدید کو اپنے رسکی اور بولڈ آوٹ فٹس کے لیے گلیمر انڈسٹری میں جانا جاتا ہے۔ اس سے پہلے بیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر کچھ تصویریں اور ویڈیو شیئر کیے تھے۔

Tags:

You Might also Like