Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم انڈسٹری نے ڈپریشن میں ڈال دیا تھا، دو سال بعد واپسی

نرگس فخری

فلمی ڈسک، 16 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کافی وقت سے فلم انڈسٹری سے دور ہے۔ فلمساز امتیاز علی کی فلم راک اسٹار سے انہوں نے اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی تھی۔

 

فلم راک اسٹار میں نرگس رنبیر کپور کے مقابلے نظر آئی تھی۔ اسکے بعد نرگس فلم مدراس کیفے، ہاؤس فل 3 جیسی فلموں میں بھی نظر آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nargis Fakhri (@nargisfakhri)

نرگس اسپائی کے ذریعہ ہالی ووڈ میں بھی کام کیا، لیکن اتنی کامیابی کے بعد اچانک وہ فلم انڈسٹری سے دور ہوگئی تھی۔ اب اچانک انکا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جسکے بعد وہ سرخیوں میں ہے۔

نرگس فخری کے مطابق لوگوں کے تین چہرے ہوتے ہیں، ایک بزنس فیس، ایک کریٹیو فیس اور ایک پرسنل فیس۔ انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ میں انہوں نے لگاتار 8 سال کام کیا اور اس درمیان انکے پاس اپنے خاندان کے لیے بھی وقت نہیں تھا۔

تناؤ کی وجہ سے وہ بیمار رہنے لگی۔ لگاتار صحت سے جڑے مسائل کی وجہ سے انہیں لگنے لگا کہ کیا وہ ڈپریشن میں ہے، وہ ناخوش تھی اور خود سے سوال کرتی تھی کہ میں یہاں پر کیوں ہوں، رپورٹس کے مطابق اپنی صحت کی وجہ سے انہوں نے 2 سال کا بریک لیا۔ پھر یو ایس میں وپاسنا میڈیٹیشن کیا اور اپواس کی مدد لی۔

 

نرگس فخری کی پیدائش 20 اکتوبر 1979 کو نیو یارک کے شہر کوئنس میں محمد فخری اور سابق پولیس افسر میری فخری کے ہاں پیدا ہوئی- نرگس ایک امریکی شہری ہے-

 

فخری نے 16 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی- انہوں نے سال 2004 میں امریکی ٹی وی سیریل امریکاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل سائیکل دو اور تین میں نظر آئی-

 

بتادیں کہ نرگس آخری بار دبئی میں ائیفا ایوارڈس 2022 میں نظر آئی تھی۔ اس دوران میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا تھا، فی الحال انکے ہاتھ میں چار اسکرپٹ ہے، جن پر بات چیت چل رہی ہے۔ ممکن ہے کہ اگلے سال آپ مجھے پھر پردے پر دیکھ سکیں۔

بتادیں کہ نرگس فلم تورباز میں نرگس کو آخری بار پردے پر دیکھا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like