Type to search

تعلیم اور ملازمت

اسکول کے طلبہ کے لئے روبوٹکس پر مبنی لیب کا افتتاح :ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی میں نئی جہد کا آغاز

روبوٹکس

حیدرآباد ۔ 18 اکٹوبر (پریس نوٹ) اسکول کے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ کرنے کے مقصد سے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے اپنے ملے پلی کیمپس میں ایک روبوٹکس ، کمپیوٹر سائنس ، الیکٹریکل و الیکٹرونکس کے امتزاج پر مبنی لیب کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ آج اس ‘ اسٹم ٹنکرنگ اینڈ انوویشن لیب ‘ كا افتتاح ایم اس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئر مین محمد لطیف خان اور وائس چئیر پرسن نزہت خان نے انجام دیا ۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد لطیف خان نے کہا کہ یہ لیب طلبہ کو اس دور میں رائج جدید ٹیکنالوجیز کے بنیادی اصولوں سے واقف کروائے گی جس کے ذریعہ طلبہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے روبوٹس اور ڈرونس بنا سکتے ہیں ۔ فی الحال ایم ایس ملے پلی میں ایک تجربہ کے طور پر اس لیب کی شروعات کی گئی ہے ۔ اس میں ایک وقت میں 40 تا 45 بچے تجربوں میں مشغول ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس لیب سے استفادہ کرتے ہوئے طلبہ مستقبل میں نہ صرف قوم اور ملک بلکہ پوری انسانیت کی خدمت کرنے کے اہل ہو جائیں گے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی میں ‘ اسٹم ٹنکرنگ اینڈ انوویشن لیب ‘ کے قیام کو حقیقی روپ دینے میں اکیڈیمی کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے اہم رول ادا کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ اور تخلیقی سنٹرز ، کو ترتیب دینے کے ماہر ادارے ايجِ ایف ایکس کے ساتھ لیب کا قائم کیا گیا ہے ۔ اس لیب سے اقلیتی طلبہ کو اپنے ہم عصر دوسرے طبقات کے طلبہ کی طرح جدید ٹیکنالوجی کو جاننے کا موقع ملے گا ۔ یہ لیب طلبہ کو نصاب میں شامل 200 تجر بے سیکھنے کے علاوہ اپنے طور پر 2000 تجربے انجام دینے کئی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ اس لیب سے5 ویں جماعت سے لےکر 10 جماعت کے طلبہ کو استفادہ کا موقع فراہم کروایا جائے گا ۔

 

اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے واقف کروانے کے لیے قائم لیب کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس لیب کی مدد سے طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کرنے میں کامیابی ملے گی ۔ حال ہی میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے کل ہند مجلس تعمیر ملت کے ساتھ مل کر یوم رحمتہ اللعالمین کے سلسلہ میں نوجوانوں کے لئے ٹیکنالوجی کے مقابلوں میں کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس میں اسکول کی سطح کے طلبہ نے بھی جوش و خروش سے حصہ لیا تھا ۔ ان مقابلوں کے بعد یہ لیب طلبہ کو اپنے امنگوں کو حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔

 

اس موقع پر ایج ایف ایکس ٹیکنالوجیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اتل اگروال نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی میں لیب کا قیام ایک انقلابی اقدام ثابت ہوگا ۔ یہ لیب طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اتنے دلچسپ انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے اس طرح کہ طلبہ کو یہاں وقت کے گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوگا ۔ ایم ایس کریٹیو اسکول ملے پلی میں قائم ‘ اسٹم ٹنکرنگ اینڈ انوویشن لیب ‘ اگلے دو ہفتوں میں طلبہ کے لئے کھول دی جائے گی ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس لیب کے نتائج کو دیکھتے ہوئے اس طرح کے لیبز کو اپنے تمام اسکولز میں متعارف کروایا جائے گا ۔

Tags:

You Might also Like