Type to search

قومی

بنگلور میں 14 سے 22 جولائی تک پھر ہوگا لاک ڈاؤن

lockdown

بنگلور،11جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرناٹک کی دارلحکومت بنگلور میں کورونا وائرس کے لگاتار بڑھتے کیسوں کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے پھر سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے ریاستی حکومت نے ریاست کی دارلحکومت میں 33 گھنٹے کا لاک ڈاؤن لگایا تھا۔ کورونا انفیکشن کی روک تھام میں مصروف حکومت نے اس بار بنگلور میں 14جولائی یعنی منگل سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ ایسا بتایا جارہا ہے کہ یہ لاک ڈاؤن 7 دن کے لیے ہوگا۔ یہ لاک ڈاؤن 14جولائی منگل کو رات 8 بجے سے 22 جولائی چہارشنبہ صبح 5بجے تک کے لیے ہوگا۔ دراصل اسے سات دن کا اس لیے بتایا جارہا ہے کہ کیونکہ یہ 14جولائی کی رات سے لاگو ہوگا اور 22 جولائی کی صبح 5 بجے ختم ہوجائے گا۔

سی ایم یدی یورپا نے ٹیوٹ کرکے اسکا اعلان کیا۔ سی ایم نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا، کوویڈ کیسوں کے اضافہ میں بڑھتے اضافے پر روک لگانے کے تحت ماہرین کے تجاویز کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت نے بنگلور شہری اور دیہی اصلاع میں مکمل لاک ڈاؤن لاگو کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ یہ لاک ڈان منگل 14جولائی کو رات 8 بجے سے شروع ہونے والے 7دنوں کے لیے ہوگا۔ پیر کو ہدایات جاری کیے جائیں گے۔

Tags:

You Might also Like