Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن کورونا مثبت ، ہاسپٹل میں شریک

amitabh-bachchan

فلمی ڈسک،11جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے عظیم ایکٹر امیتابھ بچن کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہیں ممبئی کے ناناوتی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ انہوں نے خود ٹیوٹ کرکے یہ معلومات دی۔ ابھی ان کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ بگ بی نے ٹیوٹ کرکے بتایا کہ کورونا انفیکش سے متاثر ہوگیا ہوں۔ ہاسپٹل میں شریک ہوں۔ ہاسپٹل والے عہدیداروں کو معلومات دے رہے ہیں۔ خاندان اور اسٹاف کے ارکان کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جسکے رپورٹ کا انتظار ہے۔ جو بھی لوگ پچھلے 10 دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں ان سے گذارش ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کرا لیں۔

 

امیتابھ بچن ممبئی میں رہتے ہیں جو اس جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے ذیادہ متاثر شہروں میں شامل ہے۔ ممبئی میں اب تک 91745 کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ 5244لوگوں کی موت اس وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ امیتابھ کو ممبئی کے ناناوتی ہاسپٹل کے آئیسولیشن یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے میڈیا کو بتایا کہ علاج کا ان پر اچھا اثر ہورہا ہے۔

امیتابھ بچن کے کورونا انفیکشن ہونے کی خبر ملتے ہی انکی کارکردگی کے لیے پیغاموں کا سیلاب آگیا ہے۔ شیوسینا کے ترجمان چترویدی نے انکے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتے ہوئے ٹیوٹ کیا۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے بھی ٹویٹ کیا …
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی امیتابھ بچن کی جلد صحتیابی کی خواہش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔

بتادیں کہ امیتابھ بچن کی حالیہ ریلیز فلم گلابو سیتابو ہے۔ انکے ساتھ ایوشمان کھرانا تھے۔ پہلے یہ فلم بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی تھی لیکن بعد میں کورونا وبا کی وجہ سے ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی۔ اس کامیڈی ڈرامہ فلم کو پروڈیوس سجیت سرکار نے کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like