Type to search

ٹی وی اور فلم

شلپا شیٹی برتھ ڈے اسپیشل: اپنی اداکاری سے بالی ووڈ میں جگہ بنائی

شلپا شیٹی

فلمی ڈسک،8جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی سب سے گلیمرس اور فٹ اداکاراؤں میں سے ایک شلپا شیٹی 8 جون 2020 کو اپنا 45واں جنم منا رہی ہے- ایک کامیاب ایکٹر، ماڈل ، بزنسمین ہونے کے ساتھ ہی شلپا ایک اچھی ماں اور بیوی کا رول نبھا رہی ہے-

شلپا شیٹی کا شروع سے ماڈل اور اداکارہ بننے کا خواب تھا-

اس لیے شلپا شیٹی نے 10ویں کلاس کے امتحان کے بعدہی ماڈلنگ شروع کردی تھی-

انہوں نے سب سے پہلے لمکا کولڈ ڈرنک کا اشتہار کیا تھا-

اسکے بعد انہوں نے کئی اشتہارات میں کام کیا اور اسی درمیان انکے پاس فلموں کے آفر اآنے لگے-

شلپا کی پہلی فلم گاتا رہے میرے دل، تھی لیکن یہ کبھی ریلیزل نہیں ہوئی-

اسکے بعد انہوں نے شاہ رخ کے مقابلے فلم بازیگر سے بالی ووڈ میں زبردست انٹری لی-

شلپا سپورٹنگ رول میں تھی لیکن انہیں کافی پسند کیا گیا تھا-

بے حد کامیاب ڈیبیو کے بعد شلپا نے فلموں کی لائن لگا دی- اسکے بعد انکی آگ، میں کھلاڑی تو اناڑی، ہتکڑی، اوزار، پردیسی بابو، جیسی کئی فلمیں آئی جنہیں کافی پسند کیا گیا-

یوں تو شلپا نے شیٹی اب تک انڈسٹری کا ایک مشہور چہرہ بن چکی تھی-

لیکن ایکٹینگ کے معاملے میں انکے سپر ہٹ فلم دھڑکن نے انہیں ایک نئی پہچان دلائی-

فلم سپر ہٹ تھی اور اسکے ڈائیلاگ اور گانے آج بھی لوگوں کے درمیان مقبول ہیں-

اپنے شروعات دور میں ہی اکشے کمار اور شلپا شیٹی کا آفیئر کافی بحث میں رہا تھا،

حالانکہ یہ افیئر ذیادہ وقت تک نہیں چلا اور کہا جاتا ہے کہ اکشے کمار نے شلپا شیٹی کو دھوکہ دیا تھا-

اکشے سے اپنے بریک اپ کے کافی سالوں بعد سال 2000 میں ایک انٹرویں میں شلپا نے کہا کہ ٹوئنکل کھنہ کے لیے اکشے انہیں دھوکہ دے رہے تھے-

شلپا نے یہ بھی کہا کہ ایسا دو بار ہوا کہ اکشے نے انکا استعمال کیا اور چھوڑ دیا-
اکشے سے بریک کے بعد سال 2009 میں شلپا نے بزنسمین راج کندرا سے شادی کی-

Tags:

You Might also Like