Type to search

تعلیم اور ملازمت

تلنگانہ کے دسویں جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا فیصلہ

lockdown-hyderabad

حیدرآباد،8جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں ایس ایس سی امتحانات نہ لینے اور گریڈنگ سسٹم کے ذریعہ طلباء کو پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں کیا۔ تمام طلبہ کو گریڈنگ سسٹم کے ذریعے پاس کیا جائے گا۔ طلباء کو پری فائنل ، انٹرنل اور اسائمنٹ کی بنیاد پر ترقی دی جائے گی۔ اس سے طلباء ، والدین اور اساتذہ کو بڑی راحت ملی ہے جو حکومت سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یہ فیصلہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے پیر کے روز یہا ہوئی ایک اعلی سطحی اجلاس میں لیا گیا- پریس ریلیز کے مطابق تلنگانہ میں 534903 طلبا ایس ایس سی امتحانات دے رہے تھے-

حکومت کے اس حکم کے بعد محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے اسکولوں کو طلبہ کی نمبروں کی فہرست تیار کرنے اور تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ٹی ایس بی ایس ای) کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی۔

لاک ڈاؤن کا اعلان دو مضامین کے تین امتحانات کے انعقاد کے بعد کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد امتحانات کے انعقاد کو ملتوی کردیا گیا۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی ، چیف سکریٹری سومیش کمار ، سیکریٹری تعلیم چترا رام چندرن اور دیگر نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

 

Tags:

You Might also Like