Type to search

ٹی وی اور فلم

امیتابھ بچن فلم گلابو ستابو میں کیسے بنے مرزا

amitabh-bachchan-gulabo-sitabo

ممبئی 7 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امیتابھ بچن ان دنوں اپنی آنے والی فلم گلابو ستابو میں اپنے لُک کو لیکر کافی بحث میں ہے- گذشتہ دنوں انہوں نے گلابو ستابو کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی تھی- جس میں انکا ٹچ اپ ہورہا تھا- فوٹو شیئر کرکے انہوں نے فینس کو بتایا تھا کہ آئی برو کے بیچ مں جو خالی جگہ ہوتی ہے اسے گلبیلا کہتے ہیں- اب امیتابھ بچن کا پھر سے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں گلابو ستابو میں انکے میکنگ لک کو دیکھایا گیا ہے-

اس فلم میں امیتابھ بچن غصیل بوڑھے کے کردار میں ہیں۔ اس کردار کا نام مرزا ہے۔

انہوں نے اس کردار کے لئے زبردست ٹرانسفارمیشن لیا ہے۔ اب ایمیزون پرائم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں بتایا ہے کہ امیتابھ نے مرزا والا لک کیسے لیا تھا۔

ویڈیو میں شجیت سرکار نے کہا کہ مرزا کا کردار ایسا ہونا چاہئے کہ محسوس ہی نہ ہو کہ یہ امیتابھ بچن جی ہیں۔
ہمارے پاس ایک ریفرنس امیج تھی۔ یہ ریفرنس امیج ان کے پاس لے گئے اور بتایا کہ ایسا لک ہونا چاہئے۔

مصنوعی چہرہ ، ناک ، بال ان سب میں گھنٹوں لگتے تھے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے امیتابھ بچن کو مرزا کا لک دیا گیا۔ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں امیتابھ کو ایک غصیل ضعیف آدمی کے طور پر دیکھ سکتے ہیں جبکہ آیوشمان بھی ایک مختلف شکل میں ہیں۔

اس فلم میں امیتابھ بچن ایک غصیل مکان مالک بنے ہیں جبکہ آیوشمان کھورانا ایک ہوشیار کرایہ دار کی شکل میں ہیں۔

امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانا کی فلم گلابو ستابو 12 جون 2020 کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی یہ دنیا بھر کے 200 ملکوں اور خطوں میں دستیاب ہوگی- امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانا کے ساتھ میں یہ پہلی فلم ہوگی-

Tags:

You Might also Like