Type to search

صحت

ہائی ہیلس (اونچی سینڈل) پہننے کے ہے اتنے مضر اثرات

ہائی ہیلس

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کسی خاص موقع پر ہائی ہیلس (اونچی سینڈل) پہننے میں کوئی برائی نہیں ہے اسکا ہر روز مستقل طور سے استعمال آپ کی صحت کو کئی طرح سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اگر آپ لمبے وقت تک ہائی ہیلس پہننے رہتی ہے کچھ وقت بعد آپ کو کئی طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ہر دن کے فٹ ویر کے طور ہائی ہیلس پہننے سے پہلے اسکے مضر اثرات کے بارے میں ضرور جان لیں۔

ہائی ہیلس کی سینڈل پہننے سے سپائن کے ڈسٹرب ہونے کا ڈر بنا رہتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ہائی ہیل کی سینڈل پہننے سے گھٹنوں پر بہت دباؤ پڑتا ہے۔ جسکی وجہ سے ہائی ہیل پہننے والوں کو اکثر گھٹنے میں درد کی شکایت بنی رہتی ہے۔ اتنی ہی نہیں اس سے وزن کا توازن بھی بگڑ جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے سبھی جوڑوں اور ہڈیوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔

ہائی ہیلس پہننے سے آپ کے پیروں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ وہیں جسم کا اوپری حصہ توازن بنانے کی کوشش کرا ہے اور کئی بار بس بیلنس بننے کے چکر میں آپ عجیب غریب طریقے سے کھڑے ہونے لگتی ہے جس سے جسم کا پوسچر بگڑ جاتا ہے۔

ہائی ہیلس میں پیروں کو اتنا آرام نہیں ملتا جتنا نارمل ہیل یا فلیٹ فٹ ویر میں۔ یہ پیروں کو پوری طرح سے سپورٹ نہیں دیتی جسکی وجہ سے پیٹھ میں درد، سوجن اور اکڑن پیدا ہونے لگتی ہے، اس سے بچنے کے لیے ڈاکٹر ہائی ہیل کے بجائے آرام دہ سیلپر یا سینڈل پہننے کی صلاح دیتے ہیں۔

اونچی سینڈل پہننے سے پیروں کی ہڈیوں اور انگلیوں میں تناؤ پیدا ہوتا ہے،

جس سے خون کی رگیں بلاک ہوجاتی ہے اور کچھ سنگین مشکلات میں خون کی نالیاں ٹوٹ جاتی ہے،

جس سے پیروں میں ناقابل برداشت درد ہوتا ہے اور پیروں میں بہت بے چینی ہوتی ہے۔

اس لیے پیروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ہائی ہیلس پہننے سے جتنا ممکن ہوبچنا چاہیئے۔

اونچی سینڈل پہننے سےانگلیوں میں ہائیپر ٹینشن ہوتا ہے۔

یہ کہنا ہے ڈاکٹرس کا۔ دراصل جتنی زیادہ اونچی ہیل ہوتی ہے۔

پیروں کے آگے والے حصے پر اتنا ہی زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔

اس سے پیروں میں تھکان اور درد جیسی پریشانی ہونے لگتی ہے۔

ہائی ہیل پہننے سے گھٹنوں پر تقریبا 26 فیصدی تک دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

اونچی ہیل والی سینڈل پر ٹخنے میں موچ کا امکان سب سے ذیادہ ہوتا ہے،

کیونکہ ہیل کی شیپ کی وجہ پیروں کو مناسب سطح نہیں مل پاتا ہے۔

ہائی ہیلس تبھی پہننا چاہیئے جب آپ کو سطح پر ہی ٹہلنا یا چلنا ہو۔

اگر آپ کو گڈھوں سے بھرے اور خراب راستے پر چلنا ہو تو ہائی ہیلس پہننا بھاری پڑسکتا ہے۔

Tags: