Type to search

اسپورٹس

اگر آئی پی ایل نہیں ہوا تو دھونی کے لئے واپسی مشکل ہوگی: گمبھیر

اسپورٹس ڈسک، 13 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ اگر اس سال انڈین پریمیر لیگ نہیں ہوئی تو مہندر سنگھ دھونی کے لئے ہندوستانی ٹیم میں واپسی مشکل ہوگی۔

دھونی آخری بار ہندوستان کی طرف سے پچھلے سال جولائی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کھیلے تھے۔

اسکے بعد سے دھونی نے مسابقتی کرکٹ میں حصہ نہیں لیا اور سنیل گواسکر اور کپل دیو جیسے عظیم کھلاڑی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اتنے لمبے عرصہ تک کرکٹ سے دور رہنے کے بعد جھارکھنڈ سے اس کھلاڑی کی واپسی کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

دھونی اس سال آئی پی ایل میں کھیلنے کی امید تھی لیکن کوویڈ 19 کی وجہ سے ٹی 20 لیگ کے انعقاد کی امکانات بے حد کم ہے۔

گوتم گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ کنیکٹیڈ میں کہا، اگر اس سال آئی پی ایل نہیں ہوتا ہے تو ایم ایس دھونی کے لیے واپسی کرنا بے حد مشکل ہوجائے گا۔ کس بنیاد پر اسکا انتخاب کیا جائے گا کیونکہ وہ پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے نہیں کھیل رہا ہے۔

Tags:

You Might also Like