Type to search

فیشن

اننیا پانڈے دلہن کے لال جوڑے میں کروایا فوٹو شوٹ

اننیا پانڈے دلہن کے لال جوڑے

فیشن ڈسک، 17 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹونڈنٹ آف دی ایئر 2 سے بالی ووڈ میں قدم رکھنی والی اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر دلہن کے لال رنگ کے جوڑے میں تصویریں شیئر کی ہے جو وائرل ہورہی ہے-
اسٹار کڈ اننیا سوشل میڈیا پر کافی ایکیٹو رہتی ہے- حال ہی میں اننیا مالدیپ سے اپنی چھوٹیاں انجوائے کرکے واپس ہوئی- یہاں سے لگاتار اپنی گلمیرس تصویریں اور ویڈیوز اداکارہ شیئر کررہی تھی-

ہیلیو میگزین کے لیے اننیا نے یہ فوٹو شوٹ کرایا- اس بھاری بھرکم لہنگے میں زری کے ساتھ مور کی شکل بنائی گئی ہے۔

اننیا کے لہینگے کا ڈیزائن بالکل نیا ہے۔ اس میں ، نیچے کی طرف ایک اور پرت دی گئی ہے۔ جس کا رنگ گلابی ہے اور اس میں گولڈن دھاگے سے بلاک پیٹرن میں زری کا کام کیا گیا ہے-

اننیا نے لہنگے کے ساتھ اسٹائلش چولی کو پیئر کیا ہے- چولی میں لہنگے کی طرح کی زری کا کام کیا گیا ہے-

 

اننیا کے ریڈ بلاؤز میں سلور زری ڈیزائن اور ٹائی ڈاؤن ڈیٹیل دیا گیا ہے، بلاؤز کے درمیان میں گلے کے پاس گولڈن لیس ایڈ کیا گیا ہے-

کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں ٹائیگر شراف اور تارا ستاریہ کے ساتھ کام کرچکی اننیا پانڈے کی کچھ لیٹسٹ تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں وہ دلہن کے لک میں نظر آرہی ہے-

ان تصویروں میں اننیا کو دلہن کے لک میں دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہے-

فوٹوز میں اننیا کو ریڈ کلر کے لہنگے میں دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے ایک ہاتھ میں ہری تو ایک میں لال چوڑیاں پہنی ہیں-

گلے میں ہیوی نیک پیس اور ماتھے پر ٹیکا کے ساتھ اداکارہ خوبصورت لگ رہی ہے-

بتادیں کہ اداکارہ اننیا پانڈے کی پیدائش 30 اکتوبر 1998کو ہوئی- انکے والد بالی ووڈ ایکٹر چنکی پانڈے ہیں- انکی والدہ بھاونا پانڈے ہیں- انکی ایک بہن ریسہ پانڈے ہے-

اننیا کے دادا شراد پانڈے ایک مشہور ماہر امراض قلب تھے-

انہوں نے سال 2019 میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 فلم سے اداکاری کا آغاز کیا- انہیں بہترین فیمیل ڈیبیو کا فلم فیئر ایوارڈ بھی مل چکا ہے-

اننیا پانڈے 2020 کی ایکشن فلم خالی پیلی میں ایشا کٹھر کے ساتھ نظر آئی،

Tags:

You Might also Like