Type to search

ٹی وی اور فلم

ڈریم گرل 2 ایوشمان کھرانہ نے اپنے فینس کو دی عیدی

ڈریم گرل 2

فلمی ڈسک، 23 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2002 میں آئی فلم ڈاکٹر جی کے اداکار ایوشمان کھرانا نے عید کے موقع پر اپنے فینس کو بڑا تحفہ دیا ہے- ایکٹر کی کامیڈی فلم ڈریم گرل کے سیکوئل ڈریم گرل 2 کو لیکر فینس میں کافی جوش و خروش ہے-

 

 

فلم اندھا دھن میں تبو کے ساتھ کام کرچکے ایوشمان کھرانا نے 22 اپریل کو نیا پرموشنل ویڈیو جاری کیا ہے- سوشل میڈیا پر ڈریم گرل 2 کے ویڈیو کو دیکھتے ہی فینس نے اسے شیئر کرنا شروع کردیا-

 

 

انٹرنیٹ پر ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے- ڈریم گرل 2 میں ایک بار پھر ایوشمان کھرانا پوجا بن کر سنگل عاشقوں کے دلوں پر چھریاں چلائیں گے-

 

ایوشمان کی فلم ڈریم گرل 2 کا نیا پروموشنل ویڈیو جاری کیا گیا ہے- ویڈیو میں ایوشمان کے کردار پوجا اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے درمیان بات ہوتی نظر آرہی ہے-

 

 

حالانکہ سلمان کی صرف آواز سنائی دے رہی ہے- فون پر بھائی جان اور پوجا کے درمیان رومانٹک بات چیت ہورہی ہے- فون پر بھائی جان پوجا کے چہرے کی جھلک دیکھانے کو کہتے ہیں-

 

جیسے ہی پوجا بھائی جان کے ساتھ ویڈیو کال پر آتی ہے، کمرے کی لائٹ چلی جاتی ہے- فینس بھائی جان اور پوجا کا چہرا دیکھنے سے چوک جاتے ہیں-

 

 

یہ تیسری پرموشنل ویڈیو ہے، پچھلے ویڈیو میں پٹھان اور راک اسٹار تھے- فلم جو کھرانا کی 2019 کی ہٹ ڈریم گرل کا سیکوئل ہے، اس میں ایوشمان اور اننیا پانڈے کے درمیان شاندار کیمسٹری دیکھنے کو ملے گی- بتادیں کہ ڈریم گرل میں پہلے نصرت بھروچہ تھی۔

 

 

فلم ان اسٹارس کے علاوہ انو کپور، پریش راول، راجپال یادو، منوج جوشی، اسرانی جیسے اسٹار اہم رول میں ہونگے-

 

 

بالاجی ٹیلی فلمز کے ذریعہ تیار کردہ ، ڈریم گرل 2 راج شانڈیلیا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور 7 جولائی 2023 کو سینما گھروں میں آنے والی ہے-

Tags:

You Might also Like