Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس کے درجنوں طلبہ کو 2021 کے آئی آئی ٹی (ایڈوانس) میں نمایاں رینکس کے ساتھ کامیابی

ایم ایس آئی آئی ٹی ایڈوانس

حیدرآباد آباد 17/ اکتوبر( پریس ریلیز) ایم ایس کے درجنوں طلبہ کو 2021 کے آئی آئی ٹی ( ایڈوانس) کے امتحان میں نمایاں رینکس کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی.

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی طرف سے جاری ایک پریس بیانیہ میں اس کی جانکاری دی گئی .

ایم ایس آئی آئی ٹی اکیڈمی کے ڈائریکٹر افضل الرحمن نے بتایا کے 2021 کے آئی آئی ٹی( ایڈوانس) کے امتحان میں ایم ایس کے درجنوں طلبہ کو او بی سی (معاشی پسماندگی) اور جنرل کیٹیگری کے زمرے میں شاندار ر ینکس حاصل ہوئے ہیں .انہوں نے کہا کہ سب سے بیسٹ ر ینکس جو عدنان منصور(رول نمبر 6077035 ) کو حاصل ہوا اسے (رینک 183) حاصل ہوا ہے.

انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی اور ٹاپ رینکس حاصل ہونے کے سبب اب ملک کے معروف آئی آئی ٹیز میں ان کامیاب طلباء کی سیٹی کنفرم ہوگئی ہیں. دیگر ٹاپ رینکس حاصل کرنے والے طلبہ کی تفصیل پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

۔1۔ عدنان منصور (رینک 183)
۔2۔ محمد حنان (رینک 662)
۔3۔ محمد سمید حسین (رینک 1897)
۔4۔ ماہر حسین (رینک 2511)
۔ 5۔ عمر شبین (رینک 4501)
۔6۔ محمد شورای (رینک 5211)
۔7۔ توفیق (رینک 9826)

اس کے علاوہ مزید کی طلباء نے اس فہرست میں اپنی جگہ بنائیں انہوں نے کہا کہ ان تمام طلبہ کو آئی آئی ٹی (مینس) میں بھی نمایاں رینکس حاصل ہوئے تھے اور ان میں سے بیشتر کو 99اور اس سے زیادہ نشانات حاصل ہوئے.

ایم ایس کے مینجمنٹ نے ان کامیاب طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دیں اور ان کے بہتر مستقبل کی دعائیں دیں .
واضح رہے کہ ایم ایس کی اسٹرٹیجک درسی پلان اور طلبہ کی محنت اس اعلی کامیابی کا سبب بنا اور ایم ایس کی کوششوں سے اب تک 117 طلباء کو ملک کے مختلف آئی آئی ٹی (IITs)اور ان آئی ٹیز (NITs) میں داخلہ مل چکا ہے.

دوسری طرف ہریانہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ اف ڈیزائننگ (این آئی ڈی) کے امتحان میں بھی ایم ایس کے ایک طالب علم کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی اس طالبعلم کا نام عادل محمد ہے جس نے اس کے پرلیمس امتحان میں (رینک 41) اور مینس کے امتحان میں (رینک 114) حاصل کیا تھا.

Tags:

You Might also Like