Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ اننیا پانڈے برتھ ڈے اسپیشل: کم عمر میں ہی بالی ووڈ میں نام کمایا

اننیا پانڈے

فلمی ڈسک، 30 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چنکی پانڈے کی بڑی بیٹی اننیا پانڈے آج اپنی 22 ویں سالگرہ منارہی ہے-

اداکارہ اننیا پانڈے کی پیدائش 30 اکتوبر 1998کو ہوئی- انکے والد بالی ووڈ ایکٹر چنکی پانڈے ہیں- انکی والدہ بھاونا پانڈے ہیں- انکی ایک بہن ریسہ پانڈے ہے- اننیا کے دادا شراد پانڈے ایک مشہور ماہر امراض قلب تھے-

اداکارہ اننیا پانڈے نے میں دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول ممبئی سے شروعاتی تعلیم حاصل کی اور امریکا کے شہر لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف ساؤتھرین کیلیفورنیا میں فیشن اسٹڈیز میں داخلہ لیا اور وہاں سے گریجوئشن کیا۔

انہوں نے سال 2019 میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 فلم سے اداکاری کا آغاز کیا- انہیں بہترین فیمیل ڈیبیو کا فلم فیئر ایوارڈ بھی مل چکا ہے-

انہوں نے 2017 میں پیرس میں وینٹی فیئرس لا بال ڈیس ڈوبٹنٹس ایونٹ میں حصہ لیا تھا۔
اننیا فلموں میں آنے سے پہلے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرچکی ہے-

اننیا پانڈے بچپن میں جتنی خوبصورت تھی اتنی ہی خوبصورت اب بھی ہے۔ اننیا کا فیشن سینس بہت اچھا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ اور اکثر اپنی فوٹوز شیئر کرتی رہتی ہے۔ اکثر اداکارائیں اپنی فوٹو پر کسی نہ کسی وجہ سے ٹرول ہوجاتے ہیں لیکن اننیا کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا۔

چاہے ریڈ کارپٹ ہو یا کوئی ایونٹ یا فلم پرموشن اور یا پھر انکے چھوٹیاں ہر جگہ فیشن کے معاملے میں سب سے الگ رہتی ہے اور سب کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔

اتنی کم عمر میں اننیا پانڈے سماجی کاموں میں بھی بڑا قدم اٹھا چکی ہیے۔ دراصل اننیا نے سائبر بدمعاشوں کے خلاف اپنی رائے دی اور ’سو پوزیٹیو‘ نام سے ایک سوشل پہل شروع کی جسکا مقصد سماجی تانے بانے کو بنائے رکھنا ہے۔

اننیا پانڈے نے کم عمری میں سال 2019 میں کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں ٹائیگر شراف اور تارا ستاریہ کے ساتھ کام کیا- جسے دھرما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا تھا- انکی اگلی فلم پتی پتنی اور وہ تھی جس میں وہ کارتیک آریان اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ نظر آئی-
اننیا پانڈے 2020 کی ایکشن فلم خالی پیلی میں ایشا کٹھر کے ساتھ نظر آئی،

اننیا کی والدہ بھاونا پانڈے نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے – دو دن اور ہے- برتھ ڈے گرل لو یو، بھاونا پانڈے نے تین تصیریں پوسٹ کی ہے-

ایک تصویر میں اننیا پانڈے اپنے والدین کے ساتھ ہے- دوسری تصویر میں اداکارہ اور انکی ماں ہے- جبکہ تیسری تصویر میں اکیلے اننیا پانڈے ہے-

 

View this post on Instagram

 

♥️♥️♥️ #2daystogo #birthdaygirl love you

A post shared by Bhavana Pandey (@bhavanapandey) on

اننیا کی حالیہ ریلیز خالی پیلی تھی، مقبول خان کی فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا- فلم میں انکے ساتھ ایشان کھٹر تھے-

پہلے یہ فلم سینما گھر میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن لاک ڈاؤن کے بعد بند ہوئے سینما گھروں کی وجہ سے اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کردیا گیا-

Tags:

You Might also Like