Type to search

وائرل

نئے سال میں اداکارہ اننیا پانڈے کا نیا اسٹائل

اننیا پانڈے برالیٹ ٹاپ

وائرل ڈسک، 7 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2019 میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 فلم سے اداکاری کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے اکثر اپنی معصوم انداز سے فینس کا دل جیت لیا کرتی ہے-

نئے سال میں، نئے روپ رنگ میں اننیا کا نیا انداز سامنے آیا ہے- اننیا کا نیا انداز کافی الگ ہے اور وہ اس میں بے حد حسین نظر آرہی ہے-

اپنے اس لک کو فینس کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے اننیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ تصویریں پوسٹ کی ہے-
اننیا پانڈے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نیو لک کے ساتھ اپنی یہ تصویریں شیئر کی ہے- ان تصویروں میں اننیا نے گرے کلر کی برالیٹ ٹاپ پہنی ہوئی ہے-

اسکے ساتھ اداکارہ نے ہائی سلٹ پینسل اسکرٹ پہنا ہوا ہے- انہوں نے نیا ہیر کٹ کروایا ہے اور ہیئر کلر بھی الگ کیا ہے- جس سے انکا پورا لک بدلا ہوا نظر آرہا ہے-

 

پرفیٹ میک اپ میں اننیا سچ میں بے حد گلیمرس نظر آرہی ہے- فوٹوز میں اننیا کا پرفیکٹ کروی فگر نظر آرہا ہے- ان فوٹو کو پوسٹ کرتے ہوئے اننیا نے لکھا ہے، نیا سال، نئی میں-

صرف گھنٹے بھر میں قریب چار لاکھ لوگوں نے اننیا کی اس پوسٹ پر لائیک کیے ہیں-

تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے فینس اننیا کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں، انکا نیا ہیئر اسٹائل اور مکمل انداز کافی پسند کیا جارہا ہے-

اداکارہ اننیا پانڈے کی پیدائش 30 اکتوبر 1998کو ہوئی- انکے والد بالی ووڈ ایکٹر چنکی پانڈے ہیں- انکی والدہ بھاونا پانڈے ہیں- انکی ایک بہن ریسہ پانڈے ہے-

سال 2019 میں کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں ٹائیگر شراف اور تارا ستاریہ کے ساتھ کام کیا- جسے دھرما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا تھا-

بتادیں کہ اننیا پانڈے کی فلم گہرائیاں اگلے مہینے ریلیز ہونے جارہی ہے- اس فلم میں سدھانت چترویدی ، دیپیکا پاڈوکون اور دھریا کروا اننیا کے ساتھ نظر آنے والے ہیں-

 

اننیا اس فلم کے علاوہ لائیگر میں نظر آئیں گی- فلم میں انکے ساتھ ساؤتھ کے سپر اسٹار وجے دیوراکونڈا ہونگے-

Tags:

You Might also Like