Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ امائرہ دستور کا کاسٹنگ کاؤچ پر بیان

امائرہ دستور

فلمی ڈسک، 5 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ اور ہراساں کو لیکر کئی اداکاراؤں نے اپنی آواز اٹھائی ہے- ان میں سے ایک نام اداکارہ امائرہ دستور کا بھی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amyra Dastur (@amyradastur93)

 

 

اداکارہ امائرہ نے ہندی ہی نہیں بلکہ ساؤتھ فلموں میں بھی اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے- لیکن انہیں دونوں ہی انڈسٹری میں استحصال کا سامنا کرنا پڑا تھا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amyra Dastur (@amyradastur93)

 

اسے لیکر امائرہ نے کچھ وقت پہلے میڈیا کو بتایا کہ کس طرح اس معاملے میں دونوں ہی انڈسٹری ایک دوسرے سے ذیادہ الگ نہیں ہے- امائرہ نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری دونوں میں مردوں اور خواتین کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا شکار رہی ہے-

 

حالانکہ وہ کہتی ہے کہ ان میں انکا نام لینے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ وہ پاورفل لوگ ہیں لیکن وہ ایک دن ضرور بتائیں گی-

 

 

 

امائرہ نے اپنے سفر میں کاسٹنگ کاؤچ یا ہراسانی کا سامنا پر بتایا کہ سچ کہوں تو میں نے جنوبی یا بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا نہیں کیا ہے- لیکن ہاں، میں نے دونوں انڈسٹری میں اپنے حصے کے ہراساں کا سامنا کیا ہے-

 

 

 

ممبئی میں 7 مئی 1993 کو ایک پارسی گھرانے میں پیدا اداکارہ امائرہ کے پاس انکا نام لینے کی ہمت نہیں ہے، کیونکہ وہ طاقتور لوگ ہے، مرد اور عورتیں جنہوں نے یقینی کیا کہ میں بے بس محسوس کروں-

 

 

 

 

ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے امائرہ نے کہا، میں نے ایک ایکٹر کو ایک گانے میں ایک شاٹ کے دوران مجھ سے بری طرح چپک گیا اور میرے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش تھا کہ میں اسکے ساتھ فلم میں تھی-

 

 

جب میں نے اسے اپنے سے دورکردیا اور پھر سے اس سے بات کرنے سے انکار کردیا، اس نے میرے تجربے کو دکھی کردیا-

 

 

ہندی فلموں سے کیریئر کی شروعات کرنے والی امائرہ نے کہا کہ ، میرے ڈائریکٹر نے مجھے اسے لیکر خوب پریشان کیا ، مجھے لگاتار سیٹ پر جلدی بلایا جاتا، میرے شاٹ کے لیے گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا، مجھے دن میں 18 گھنٹے شوٹ کرنے کے لیے کہا جاتا، میں 4 گھنٹے سوتی تھی-

 

 

اداکارہ امائرہ نے کہا کہ اس سب کے بعد خر کار ایکٹر سے معافی مانگنی پڑی، انہوں نے کہا، ان سب سے اوپر مجھے پروڈیوسر کی طرف سے اپنے رویے کے لیے ایکٹر سے معافی مانگنے کے لیے کہا گیا تھا کیونکہ میں اسے نظر انداز کرتی رہی تھی-

 

 

بتادیی کہ امائرہ نے اپنے کیریئر کی شروعات 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ اور کچھ کمرشیل اشتہارات سے کی۔ جس میں ووڈا فون اور مائیکرومیکس جیسے برانڈ شامل ہے۔ امائرہ نے مکیش بھٹ کی فلم مسٹر ایکس میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا۔

 

 

امائرہ دستور سال 2017 میں چین اور ہندوستان کے تعاون سے بنی فلم کونگ فو یوگا میں بھی نظر آچکی ہے۔ فلم میں جیکی چین اور سونو سود لیڈ میں تھے۔

Tags:

You Might also Like