Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی سیریل کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی کی اداکارہ گوری پردھان تیجوانی

گوری پردھان

ٹی وی ڈسک، 6 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایکتا کپور کے مشہور سیریل کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، ٹی وی انڈسٹری کا سب سے مقبول شو رہا ہے اور اسکے کردار آج بھی انہی نام سے جانتے ہیں-

 

تلسی ہو یا پھر نندنی،،، جس کردار کو گوری پردھان نے نبھایا تھا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹی وی سیریل میں بھولی بھالی سی نظر آنے والی گوری پردھان اصل زندگی میں کیسی دیکھتی ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauri Pradhan (@gpradhan)

 

بیوٹی کوئین گوری پردھان ایک وقت میں ٹی وی کی مشہور اداکارہ میں شمار تھی، پھر اچانک وہ غائب ہوگئی، مگر وہ جلد ہی فلم اے ونٹر ٹیل ایٹ شملہ سے واپسی کرنے جارہی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauri Pradhan (@gpradhan)

 

ہیتن تیجوانی اور گوری پردھان ٹی وی انڈسٹری کے سب سے مشہور جوڑوں میں سے ایک ہے، جنہوں نے ٹی وی پر بھی ایک ساتھ میاں بیوی کا کردار نبھایا اور اصل زندگی میں بھی میاں بیوی ہی ہے-

 

 

 

ہیتن سے گوری کی پہلی ملاقات اشتہار کی شوٹنگ کو لیکر ممبئی ایئرپورٹ پر ہوئی تھی، گوری کو پہلی نظر میں دیکھتے ہی ہیتن انہیں دل دے بیٹھے تھے، لیکن انکی ذیادہ بات چیت نہیں ہوئی تھی-

 

 

اشتہار شوٹ کے بعد دونوں کی ملاقات کٹمبھ سیریل کے دوران ہوئی، شو میں دونوں نے ساتھ کام کیا اور انکی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا-

 

 

سیریل کے دوران دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ نزدیکیاں بڑھنے لگی، کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد ہیتن اور گوری نے شادی کرلی- کم لوگ جانتے ہیں کہ گوری، ہیتن کی پہلی نہیں ہے،بلکہ دوسری بیوی ہے-

 

 

ایکٹر ہیتن کی پہلی شادی 11 مہینے میں ٹوٹ گئی تھی، انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دیا تھا-

گوری کی پیدائش 16 ستمبر 1977 کو مہارشٹرا کے شہر پونے میں ہوئی، انکے والد سبھاش واسودیو پردھان اور والدہ آشا پردھان ہے، انکا بھائی بھرت پردھان ہے- گوری نے سال 2004 میں ہیتن تیجوانی سے شادی کی- اس جوڑے کو ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے-

 

 

انہوں نے پونے کے ہی ماؤنٹ کارمل کانوینٹ اسکول سے پڑھائی کی اور پرشورمبھاؤ کالج سے بی ایس سی گریجویٹ کیا- گوری نے 18 سال کی عمر سے ہی ماڈلنگ شروع کردی تھی-

 

گوری نے کئی ٹی وی کمرشل کیے، جنمیں سپرائٹ، برو، سنتور ، ڈابر ، کولگیٹ، فلپس جیسے برانڈ شامل ہے-

 

 

 

گوری پردھان تیجوانی کے ٹی وی کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے سال  1999 میں دوردرشن پر نشر ہوئے ٹی وی سیریل نورجہاں سے انڈسٹری میں قدم رکھا-

اسکے علاوہ سال 2000 میں وہ طلعت عزیز کے میوزک ویڈیو خوبصورت میں بھی نظر آچکی ہے- وہ سونو نگم کے یاد گانے میں بھی دیکھائی دی تھی-