Type to search

ٹی وی اور فلم

اپنے والد کے لیے گھر میں قید ہوئی بالی ووڈ اداکارہ امائرہ دستور

فلمی ڈسک،27مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کو لیکر تقریبا سبھی بالی ووڈ فنکار سیلف آسولیشن میں ہے- اسی درمیان بالی ووڈ اداکارہ امائرہ دستور نے اپنی ایک فوٹو شیئر کی ہے- جس میں وہ ہاتھ میں ایک بورڈ پکڑے ہوئے نظر آرہی ہے- اس بورڈ کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا ہ وہ اپنے شوہر کے لیے گھر میں ہے- دراصل امائرہ دستور کے شوہر ڈاکٹر ہے اور اس بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے شہریوں کے لیے روزآنہ ہاسپٹل آتے ہیں- اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے امائرہ دستور نے کہا کہ اب ہماری باری ہے ، سب کی حفاظت کرنے کی اور انہیں ڈھیر سارا پیار دینے کی-

امائرہ دستور والد کے لیے گھر پر رہتی ہوں-پاپا ڈاکٹر ہے- اور ہمارے شہریوں کے لیے روز ہاسپٹل جاتے ہیں، میں اپنے خاندان ، اپنے دوستوں اور اپنے ملک کے لیے گھر پر رہوں گی، محفوظ رہیں اور گھر پر رہے- اسے شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اگر یہ بیماری ہم نوجوانوں کو ہوتی اور ہمارے مرنے کے امکانات ذیادہ ہوتی تو ہمارے والدین اور دادا دادی ہمیں بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاتے اور اپنی زندگی بھی لگا دیتے، لیکن اس بار ہماری باری ہے انکے لیے ڈھیر سارا پیار دیکھانے کی او انکی حفاظت کرنے کی-

Tags:

You Might also Like