Type to search

ٹی وی اور فلم

امائرہ دستور نے اپنی گردن پر بنایا ٹیٹو

فلمی ڈسک،11مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ امائرہ دستور کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کا ٹیٹو ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کررہاہے۔ ویڈیو کو سنگر ہارڈی سندھو نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں امائرہ دستور یوں تو ہارڈی کے نئے گانے ’جی کردا‘ پر زبردست ڈانس کررہی ہے۔ لیکن انکی گردن پر بنا ٹیٹو کا سب کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گردن پر ایک آنکھ کا ٹیٹیو بنا ہوا ہے۔

امائرہ 7 مئی 1993 کو ممبئی میں ایک پارسی گھرانے میں پیدا ہوئی، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات ہندی فلموں سے کی، مگر کچھ تلگو اور تامل فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے بالی ووڈ کی فلم عسّک۔عشق سے پرتیک ببر کے ساتھ کیا۔ اپنے کیریئر کی شروعات 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ اور کچھ کمرشیل اشتہارات سے کی۔ جس میں ووڈا فون اور مائیکرومیکس جیسے برانڈ شامل ہے۔ امائرہ نے مکیش بھٹ کی فلم مسٹر ایکس میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا۔

امائرہ کی تعلیم کیتھیڈرل اینڈ جان کونن اسکول سے ہوئی۔ سکنڈری ایجوکیشن دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے کی، لیکن اداکاری کے لیے درمیان میں ہی چھوڑ دی۔

ویڈیو میں امائرہ دستور کااسٹائل فینس کو کافی پسند آرہا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو میں شارٹ ٹا اور منی اسکرٹ پہنی ہوئی ہے۔ اداکارہ کے اس ویڈیو پر فینس خوب تبصرے کررہے ہیں۔ ہارڈی سندھو نے اس کے علاوہ ایک اور ہولی کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سنگر رنگ اڑاتتے نظر آرہے ہیں۔

امائرہ دستور سال 2017 میں چین اور ہندوستان کے تعاون سے بنی فلم کونگ فو یوگا میں بھی نظر آچکی ہے۔ فلم میں جیکی چین اور سونو سود لیڈ میں تھے۔ تامل اور تلگو میں وہ کئی فلمیں کررہی ہے۔ 25 سالہ امائرہ سیف علی خان کی فلم کالاکانڈی میں بھی نظر آئی تھی۔ اسکے علاوہ راجما چاول، ججمینٹل ہے کیا، پرستھانم ، میڈ ان چائنا میں بھی کام کیا۔

Tags:

You Might also Like