Type to search

ٹی وی اور فلم

میں اٹل ہوں: پنکج ترپاٹھی اٹل بہاری واجپائی کے کردار میں

میں اٹل ہوں

فلمی ڈسک، 4 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) زبردست اداکاری اور سنجیدہ کرداروں کے لیے پہچان پانے والے ایکٹر پنکج ترپاٹھی جلد ہی اپنی نئی فلم لیکر آرہے ہیں- اس بار انہوں نے تجربہ کیا ہے اور بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے کردار کو پردے پر اتارنے کی ذمہ داری لی ہے-

 

 

 

 

سال 2004 میں فلم رن اور اومکارا میں معمول کردارسے ڈیبیو کرنے والے پنکج ترپاٹھی نے اٹل بہاری واجہپائی کی پیدائش پر گذشتہ سال 25 ڈسمبر کو انکی بائیوپک میں اٹل ہوں کا موشن پوسٹر جاری کیا تھا-

 

 

 

اسکے ساتھ ہی انہوں فلم سے اپنا فرسٹ لک بھی شیئر کردیا تھا- اب 4مئی کو انہوں نے میں اٹل ہوں کے جلد شوٹنگ شروع ہونے کی اطلاع دی ہے-

 

 

 

فلم گینگس آف واسے پور سے شہرت پانے والے ایکٹر پنکج ترپاٹھی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں پنکج ترپاٹھی اٹل بہاری واجپائی کے لک میں  نظر آ رہے ہیں-

 

اور اسکرپٹ ہاتھ میں لیے شوٹنگ سیٹ کے ارد گرد گھوم رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ویڈیو میں، عملے کے ارکان سیٹ پر کیمرے اور لائٹس کے ساتھ کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔

 

 

 

ویڈیو کی شروعات میں مرزا پور کے ایکٹر پنکج ترپاٹھی کے پاؤں سے شروع ہوتی ہے اور آخر میں ان کی مکمل شکل سامنے آتی ہے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں اٹل بہاری واجپائی کی ایک نظم لکھی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’انسان بنو، صرف نام سے نہیں، روپ سے نہیں، شکل سے نہیں، بلکہ دل سے، عقل سے، حکومت سے، علم سے‘‘۔ – شری اٹل بہاری واجپائی۔

 

 

شوٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے پنکج ترپاٹھی نے مزید کہا، میں اٹل ہوں کی شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے۔ اس سال ڈسمبر میں فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ میں اٹل ہوں کا اعلان گزشتہ سال 28 جون کو ہوا تھا۔ اس فلم کی ہدایت کاری روی جادھو کر رہے ہیں، جو اپنے کام کے لیے نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

 

 

بتادیں کہ ایکٹر پنکج نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا جن میں رن، اپہرن، اومکارا، چنٹو جی، اکروش، راون، چلر پارٹی، اگنی پتھ، گینس آف وسے پور، اے بی سی ڈی، رنگریز، فقرے، انور کا عجب قصہ، غنڈے، سنگھم ریٹرن، مانجھی، مسان، دل والے، گلوبل بابا، کافی وتھ ڈی، نیوٹن، گڑگاؤں، بریلی کی برفی، فقرے ریٹرن، کالا، استری، لکا چپی، سپر 30، ڈرائیو، انگریزی میڈیم، گنجن سکسینہ جیسے فلموں میں زبردست اداکاری کی۔

Tags:

You Might also Like