Type to search

ٹی وی اور فلم

فلورا سینی کبھی چھوڑنا چاہتی تھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری

فلورا سینی

فلمی ڈسک،18 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر راجکمار راؤ اور شردھا کپور کے ساتھ فلم ستری کام کرچکی اداکارہ فلورا سینی آج انڈسٹری کا مشہور نام ہے۔ اور اداکارہ فلورا سینی تقریبا ایک دہائی سے انڈسٹری کا حصہ ہے۔ حال ہی میں فلورا سینی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ لمبے ٹائم تک کام سے دور تھی۔

اداکارہ فلورا نے اپنے کیریئر کے اس دور کو لیکر بات کی جب انکو کوئی کاسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا۔ کسی ٹی وی شو میں بھی فلورا سینی کو کام نہیں مل رہا تھا تو بہت چھوٹے رول ہی ہاتھ آئے۔

فلورا سینی کی پیدائش 29 ستمبر 1978 کو چندی گڑھ میں ہوئی۔ فلورا سینی کا اسکرین نام آشا سینی ہے۔ وہ فلم اداکارہ اور ماڈل بھی ہے۔ وہ ٹالی ووڈ فلموں میں کام کرتی ہے۔ انہوں نے کنڑ، ٹامل، اور ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے 50 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

انکے والد جے ایس سینی آرمی آفیسر ہیں، اور انکی والدہ کمال سینی ہے۔ والد آرمی میں رہنے کی وجہ سے فلورا سینی نے اپنی تعلیم جموں و کشمیر کے ادھوم پور شروع کی، اور اپنی تعلیم آرمی پبلک اسکول دھولا کون دہلی میں جاری رکھی۔

انکی فیمیلی کولکتہ منتقل ہوئی۔ انہوں نے یہاں ماڈلنگ کیریئر شروع کیا۔ پھر مس کولکتہ بیوٹی پیجنٹ کانٹیسٹ میں حصہ لیا۔ انہوں نے سال 1999 میں تیلگو فلم پریما کوسم سے ڈیبیو کیا۔

ایک وقت آیا جب فلورا نے اپنی ماں کو بتایا کہ وہ ان سب چیزوں سے تھک گئی ہے۔ ستری اداکارہ اپنی لائف میں اس پوائنٹ تک پہنچ گئی تھی جب وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چھوڑنا چاہتی تھی۔ حالانکہ یہ وہ دور تھا جب ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں ویلیو مارکٹ میں بڑھ رہی تھی تب فلورا میں امید کی ایک کرن جاگی۔

فلورا سینی نے جب اپنی ماں سے کہا تھا، بس بہت ہوگیا۔ میں تفریح دنیا چھوڑنا چاہتی ہوں اور میں نے سبھی طرح کے کوشش کرتے دیکھ لیے ہیں۔ وہ وقت ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا تھا اور مجھے میرا پہلا ویب شو ملا۔ یہ شو بہت مقبول ہوا جسکا نام میڈ ان انڈیا تھا۔ اس وقت پلیٹ فارم کے لیے کوئی خاص ایپ نہیں تھا لیکن یوٹیوب اور ویب سائٹ پر اسے ناظرین کی کافی تعریف ملی۔

اداکارہ کو تب محسوس ہوا کہ کیسے چیزیں مشہور ہونے لگی ہے۔ اداکارہ فلورا سینی کو حیرت ہوئی کہ چھوٹی سی کلپ لوگوں کو اتنا مقبول بنا سکتی ہے۔ دو سے پانچ منٹ میں ایک پہچان دے سکتی ہے۔ ویب اسپیس کی وجہ سے ایک نیا ٹرینڈ آیا ہے۔ اسٹوری ٹیلنگ میں بہتری ہوئی ہے۔ اور ناظرین کی سوچ بھی بدلی ہے۔ بتادیں کہ فلورا سینی کو آخری بار سنجے مشرا، راگھو جوئل، رام کپور، اور ندھی سنگھ کے ساتھ بہت ہوا سمان میں دیکھا گیا تھا۔ فلورا، راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم ستری کے لیے پہچانی جاتی ہے۔

انہوں نے ہندی کے کئی فلموں میں کام کیا جن میں سب سے بڑا بے ایمان، یہ ہے گرین سگنل، بھرت بھاگیہ ودھاتا، لو ان نیپال، دبنگ 2، یا رب، لکشمی، ایم ایس جی: دی میسنجیر، دھنک، گوڈو کی گن، دو لفظوں کی کہانی، بیگم جان، ستری، فراؤڈ سیاں، دربان، اور بہت ہوا سمان جیسے فلم شامل ہیں۔

انہوں نے ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں میڈ ان انڈیا، گندی بات، ان سائیڈ ایج سیزن 1، ایکس ایکس ایکس، وانا ہیو اے گڈ ٹائم، بومبر، دوپور تھمکورپو، مایا نگری: سٹی آف ڈریمس، ان سائیڈ ایج 2 اور آریا جیسے ویب سیریز شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like