Type to search

ٹی وی اور فلم

ستری فلم کی اداکارہ فلورا سینی نے شیئر کی پرسنل لائف سے جڑی باتیں

فلورا سینی

فلمی ڈسک، 26 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹارس جتنا اپنی پروفیشنل زندگی کو لیکر بحث میں رہتے ہیں، اس سے کہیں ذیادہ اپنی پرسنل زندگی کو لیکر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کچھ وقت پہلے بالی ووڈ اداکارہ فلورا سینی نے ایک حیران کرنے والا خلاصہ کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Flora Saini (@florasaini)

بالی ووڈ ایکٹر راجکمار راؤ اور شردھا کپور کے ساتھ فلم ستری کام کرچکی اداکارہ فلورا سینی کے اس خلاصے کے بارے میں جان کر انکے چاہنے والے بھی حیران رہے گئے تھے۔ اداکارہ فلورا سینی نے بتایا تھا کہ کیسے وہ ایک بدسلوکی تعلقات سے گذری تھی۔

اداکارہ کے مطابق 20 سال کی عمر میں انہیں ایک فلم پروڈیوسر سے پیار ہو گیا تھا۔ حالانکہ بعد میں یہی رشتہ انکے لیے سردرد بن گیا۔

اداکارہ فلورا سینی نے اس سے پہلے سال 2018 میں بھی اپنے بوائے فرینڈ پر بھی می ٹو مہم کے تحت کئی خلاصے کیے تھے۔ وہی حال ہی میں دیئے گئے تازہ انٹرویو میں فلورا نے کہا کہ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ اور فلم پروڈیوسر گورانگ دوشی کے ساتھ رہنے کے لیے اپنا گھر تک چھوڑ دیا تھا۔

فلورا سینی ایسا اپنے بوائے فرینڈ کے کہنے پر کیا تھا۔ فلورا کہتی ہے کہ شروعات میں وہ اتنا معصوم تھا کہ انہوں نے انکے والدین تک کو بیوقوف بنا دیا تھا۔

فلورا نے کہا، وہ پہلے اپنی فیمیلی سے الگ کرتے ہیں، میں نے بھی گھر چھوڑا اور ایک ہفتے کے اندر ہی اس نے مارپیٹ شروع کردی۔ مجھ سمجھ آتا تھا کہ وہ اچانک ایسا کیوں کرنے لگا کیونکہ میرے لیے وہ سچ میں ایک اچھا لڑکا تھا۔

ویب سیریز گندی بات سے مشہور اداکارہ فلورا سینی آگے کہتی ہے ایک رات اس نے میرا جبڑا توڑ دیا۔ ایک رات اس نے اپنے والد کی فوٹو کی قسم کھا کر کہا کہ وہ مجھے مار ڈالے گا۔ جیسے ہی وہ فوٹو فریم رکھنے موڑا میری ماں کے الفاظ میرے کانوں میں گجنے لگے کہ ایسے حالات میں بس وہاں سے بھاگ۔ مت سوچ کپڑے پہننے ہیں کہ نہیں، پیسے ہے یا نہیں، بس بھاگ، میں اپنے گھر سے بھاگی اور واپس کبھی نہیں گئی۔

نیوز 18 کو دیئے گئے انٹرویو میں فلورا نے بتایا کہ انکا بوائے فرینڈ گالی دینے والا ہوگیا تھا کہ وہ انکے پرائیوٹ پارٹس اور چہرے پر گھونسے مارتا

تھا اور انہیں کام نہیں کرنے دیتا تھا۔

اتنا ہی نہیں وہ اداکارہ کو کسی سے بات بھی نہیں کرنے دیتا تھا۔ حالانکہ اب اداکارہ اس تعلقات سے باہر نکل چکی ہے اور خوش ہے۔

 

فلورا سینی کی پیدائش 29 ستمبر 1978 کو چندی گڑھ میں ہوئی۔ فلورا سینی کا اسکرین نام آشا سینی ہے۔ وہ فلم اداکارہ اور ماڈل بھی ہے۔ وہ ٹالی ووڈ فلموں میں کام کرتی ہے۔ انہوں نے کنڑ، ٹامل، اور ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے 50 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

 

 

انہوں نے ہندی کے کئی فلموں میں کام کیا جن میں سب سے بڑا بے ایمان، یہ ہے گرین سگنل، بھرت بھاگیہ ودھاتا، لو ان نیپال، دبنگ 2، یا رب، لکشمی، ایم ایس جی: دی میسنجیر، دھنک، گوڈو کی گن، دو لفظوں کی کہانی، بیگم جان، ستری، فراؤڈ سیاں، دربان، اور بہت ہوا سمان جیسے فلم شامل ہیں۔

 

انہوں نے ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں میڈ ان انڈیا، گندی بات، ان سائیڈ ایج سیزن 1، ایکس ایکس ایکس، وانا ہیو اے گڈ ٹائم، بومبر، دوپور تھمکورپو، مایا نگری: سٹی آف ڈریمس، ان سائیڈ ایج 2 اور آریا جیسے ویب سیریز شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like