Type to search

ٹی وی اور فلم

سبھاش گھئی کی فلم ’36 فارم ہاؤس’ کا ٹریلر جاری

فلم 36 فارم ہاؤس

فلمی ڈسک، 12 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) زی5، 36 فارم ہاؤس کے ساتھ لامحدود ہنسی اور کئی ایموشنس کو پیش کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

فلم کو مشہور و معروف فلم ساز سبھاش گھئی نے لکھا اور زی اسٹوڈیو اور مکتا سرچ لائٹ فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ ایک فیمیلی ڈرامہ فلم ہے۔

فلم 36 فارم ہاؤس ایک دلچسپ پر اسرار قتل کے بارے میں ہے، جسے مزاح کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

 

فلم میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کو طنزیہ انداز سے پیش کرتے ہوئے یہ پیغام دیتی ہے کہ کچھ ضرورت کے لیے چوری کرتے ہیں اور کچھ لالچ کے لیے چوری کرتے ہیں۔

ٹریلر میں دیکھایا گیا ہے کہ کیسے 3 بچے اپنی ماں کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور کیسے اپنے آس پاس کے دیگر بے لوث ، متعلقہ کرداوں کی شمولیت کی کہانی کو مزید مزیدار بناتی ہے۔

یہ کہانی ایک خاندان کی کہانی میں دیکھائیں گے ہمارے سماج کے مختلف رنگوں کو ظاہر کرتی ہے۔

سبھاش گھئی جنہوں نے فلم لکھی ہے اور موسیقی تیار کیا ہے، انہوں نے کہا، ایک لمبے وقفے کے بعد، ایسا لگا جیسے مجھے اچانک ایک پول میں پھینک دیا گیا اور 36 فارم ہاؤس کے ساتھ ایک بار پھر فلم بنانے کے اپنے سبھی تجربے کا ٹیسٹ لیا گیا۔

چاہے وہ پہلی بار کسی او ٹی ٹی کے لیے تفریحی فلم بنانا ہو، بہترین فنکاروں کے ساتھ ایک دلچسپ نئی کہانی لکھنا ہو، میری طرف سے فلم کے لیے دو گانوں کے ترکیب کے ساتھ ساتھ لیکرس لکھنا یا میرے لکھنے اور ایڈیٹنگ کے ذریعہ سے ہر ایک اداکار اور ٹیکنیشین سے بہترین پرفارمینس باہر نکالنا ہو۔

میں نے اس تجربے کا پوری طرح سے مزہ لیا ہے اور میں لاکھوں لوگوں کی طرف سے اسے 21 جنوری سے زی5 پر لائیو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں۔

بتادیں کہ 36 فارم ہاؤس کو رام رمیش شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے اور کہانی اور موسیقی تجربہ کار فلم ساز سبھاش گھئی نے دی ہے۔

فلم میں سنجے مشرا، وجے راج، امول پراشر، فلورا سینی، برکھا سنگھ، مادھوری بھاٹیہ اور اشونی کالسیکر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم 36 فارم ہاؤس کا پریمیئر 21 جنوری کو صرف زی5 پر ہوگا۔

Tags:

You Might also Like