Type to search

قومی

اپنا توشہ اپنا بھروسہ

own tiffing own trust

عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری


ملک کے حالات اس بات کا سبق یاد دلا رہیے ہیں کہ جو لوگ اپنی آمدنی میں سے کچھ بچا کر پس انداز کرتے ہیں وہ ہاتھ پھیلا نے سے بچ جاتے ہیں ۔ متقیوں کا ایک گروہ اس کو اللہ کے رزاق ہونے پر یقین کی کمی کہیے گا۔ بچوں کی تعلیم اور لڑکیوں کے ہاتھ پیلے کرنے، بیماری میں یہ بچت مددگار ثابت ہوتی ہیے۔

 

نکٹا بیٹا پیٹ کا،  کھوٹا پیسہ گانٹھ کا، مثل مشہور ہیے۔ اس وقت سارے ملک میں بڑے پیمانے پر مسلمان اناج اور ضرورت کا سامان تقسیم کر رہیے ہیں اس کے باوجود غرباء کی ضرورت پوری نہیں ہورہی ۔اور ان کی بھوک کے ویڈیو، مفت راشن اور کھانا لینے کی لمبی قطاریں واٹس ایپ پر کثرت سے دیکھ کر دل خون ہوتا ہیے۔ اچھے دنوں میں کچھ بچارکھنا برے دنوں میں کام آتا ہیے۔کاروبار ہو یا مزدوری، نوکری ہو یا زراعت ۔۔۔۔ہر ایک میں ایک اچھال اور سیزن آتا ہیے۔آدمی کچھ اچھا کما لیتا ہیے۔اگر بیوی سلیقہ مند ہیے تو کل کے لیے کچھ پس انداز کرلیتی ہیے۔جہاں بے شعوری ہیے وہ کھا پی کر موج کر لینے اور ہاتھ پونچھ لینےکو ہی بہتر زندگی جینا سمجھتے ہیں ۔

حسرت ،تمنا،عشت،امید ،آس نسبت
سامان اتنا ذیادہ، چھوٹے سفر میں مت رکھ

ہمارے خیال میں کچھ اٹھا رکھنے کا سلیقہ مسلمانوں کی بہ نسبت دیگر اقوام میں قدر بہتر ہیے۔ وہ اس بچت کو انویسٹ بھی کرتے ہیں ۔حالات سکھا رہیے ہیں کہ کفایت شعاری، حسن سلیقہ ،شعور،سوچ بچار کے اور محتاط فیصلے اب زیادہ ضروری ہو گئے ہیں۔

 

پاؤں پھیلاؤ مگر چادر کو اپنی دیکھ کر ہماری آمدن سے زیادہ خرچ کی عادتیں اورغیر ضروری خریداری معاشی پستی کی طرف لے جاتی ہیے اور غربت سے ابھرنے کا موقع نہیں دیتیں۔ منصوبہ بند زندگی جینے کو اسلا م توکل کے منافی نہیں سمجھتا، نہ ہی کل کے لیے کچھ بچانااللہ کے رزاق ہونے پرسوالیہ نشان لگاتا ہیے۔

توکل یہ ہیے کہ خنجر تیز رکھ اپنا
اور انجام تیزی کا مقدر کے حوالے کر

معاشرے میں نکمے، سست، کاہل کے لئے کوئی جگہ نہیں بنتی۔ایسے افراد، لوگوں کے مال نت نئے حیلے بہانے سے ہضم کرنے کے عادی بن جاتے ہیں ۔


 نوٹ: اس مضمون کو عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری نے لکھا ہے۔ یہ مضمون نگار کی اپنی ذاتی رائے ہے۔ اسے بنا ردوبدل کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔اس سے اردو پوسٹ کا کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس کی سچائی یا کسی بھی طرح کی کسی معلومات کے لیے اردو پوسٹ کسی طرح کا جواب دہ نہیں ہے اور نہ ہی اردو پوسٹ اس کی کسی طرح کی تصدیق کرتا ہے۔

Tags:

You Might also Like

1 Comment

  1. الحمداللہ بہترین تجزیہ کرتے ہوئے اپنے ماحول کا جائزہ لیا گیا ہے