Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ فلورا سینی اب سبھاش گھئی کی فلم 36 فارم ہاؤس میں نظر آئیں گی نظر

فلورا سینی

فلمی ڈسک، 18 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویب سیریز گندی بات سے مشہور اداکارہ فلورا سینی آنے والی فلم 36 فارم ہاؤس میں سبھاش گھئی کے ساتھ کام کرنے کو لیکر پرجوش ہیں-

فلم 36 فارم ہاؤس ایک دلچسپ پر اسرار قتل کے بارے میں ہے، جسے مزاح کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے، فلورا نے کہا کہ یہ ایک خواب کے چ ہونے جیسا ہے- کوئی بھی ممبئی آتا ہے وہ بڑے لوگوں اور ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے جنکی فلمیں دیکھ کر وہ بڑا ہوا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Flora Saini (@florasaini)

 

سبھاش گھئی سر ان ناموں میں سے ایک ہے، میں ہمیشہ چاہتی تھی کہ میں انکے ساتھ کام کرسکوں، فلورا نے کہا کہ سبھاش گھئی نے صرف اپنی ہیروئنز کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ اپنے اداکاروں کے لیے سین بھی بناتے ہیں اور اس سے انہیں اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملتی ہے۔ انکا یہ طریقہ ہمارے کام کو بہت آسان بناتا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Flora Saini (@florasaini)

 

حال کے دنوں میں اداکارہ فلورا جن پروجیکٹس کا حصہ رہی ہے، ان میں فرحان اختر کی ان سائیڈ ایج2، ناگیش ککنور کی سیاسی ڈرامہ ویب سیریز سٹی آف ڈریم، اتسو کی فلم مایا (جہاں فلورا نے ایک مسٹری ویمن کا رول نبھایا) شامل ہے-

 

 

فلورا سینی نے کہا کہ یہ انڈسٹری میں کام کرنے کا سب سے اچھا وقت ہے کیونکہ مختلف فلم سازوں مختلف مضوعات پر فلمیں بنا رہے ہیں اور ہماری ہندوستانی فلمیں عالمی سینما کے استھ مقابلہ کررہی ہے-

 

 

میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرے پاس ایسے لوگ ہیں جو مختلف قسم کے کرداروں کے لیے مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں، جو میری شخصیت سے بہت مختلف ہیں۔

 

 

 

 

فلم ‘36 فارم ہاؤس‘ کی اسٹار کاسٹ میں سنجے مشرا، وجے راج، امول پراشر، برکھا سنگھ، فلورا سینی، اشونی کالسیکر، لیزا سنگھ، کے. گوتم اور پردیپ باجپائی۔ رام رمیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 21 جنوری کو زی5 پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔

 

 

 

اداکارہ فلورا سینی کی پیدائش 29 ستمبر 1978 کو چندی گڑھ میں ہوئی۔ فلورا سینی کا اسکرین نام آشا سینی ہے۔ وہ فلم اداکارہ اور ماڈل بھی ہے۔ وہ ٹالی ووڈ فلموں میں کام کرتی ہے۔ انہوں نے کنڑ، ٹامل، اور ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے 50 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

 

 

 

 

انہوں نے ہندی کے کئی فلموں میں کام کیا جن میں سب سے بڑا بے ایمان، یہ ہے گرین سگنل، بھرت بھاگیہ ودھاتا، لو ان نیپال، دبنگ 2، یا رب، لکشمی، ایم ایس جی: دی میسنجیر، دھنک، گوڈو کی گن، دو لفظوں کی کہانی، بیگم جان، ستری، فراؤڈ سیاں، دربان، اور بہت ہوا سمان جیسے فلم شامل ہیں۔

 

 

 

 

انہوں نے ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں میڈ ان انڈیا، گندی بات، ان سائیڈ ایج سیزن 1، ایکس ایکس ایکس، وانا ہیو اے گڈ ٹائم، بومبر، دوپور تھمکورپو، مایا نگری: سٹی آف ڈریمس، ان سائیڈ ایج 2 اور آریا جیسے ویب سیریز شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like